Inquilab Logo

انوراگ ٹھاکر نے’اسپورٹس سائنس کانکلیو‘ میں پیرا ایتھلیٹس سے وابستگی کا اعادہ کیا

Updated: December 15, 2023, 11:59 AM IST | Agency | New Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر نے کہا کہ اس کانکلیو میں تمام کھلاڑیوں کیلئے مساوی سہولیات اور احترام کیساتھ ایک جامع نقطہ نظر غالب ہے۔

Union Minister of Youth Affairs and Sports Anurag Thakur participated in the Science Conclave. Photo: PTI
نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے سائنس کانکلیو میں شرکت کی۔ تصویر :پی ٹی آئی

کھیلوں میں شمولیت اور ترقی کے عزم کے ایک شاندار مظاہرے میں ، ایک دو روزہ تقریب میں اسپورٹس سائنس کانکلیو، جس کا اہتمام اسپورٹس سائنس اور تحقیق کے قومی مرکز (این سی ایس ایس آر) نے’ کھیلو انڈیا‘ کے تعاون سے کیا ہے، کھیلو انڈیا پیرا گیمز کی کامیابی کیلئے بات چیت کو فروغ دینے اور حکمت عملی وضع کرنے کے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔ اس اہم اقدام میں سب سے آگے انوراگ سنگھ ٹھاکر ہیں ، جو نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ہیں۔
گزشتہ روز اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں اسپورٹس سائنس کانکلیو کا افتتاحی دن، خاص طور پر چیلنج والے ایتھلیٹس کیلئے، کھیلوں کے مقابلوں پر مرکوز توجہ کے ساتھ روایتی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے، ہندوستان کے بدلتے ہوئے کھیلوں کے منظر نامے کا بین ثبوت تھا۔
ٹھاکر نے پیرا ایتھلیٹس کیلئے شمولیت اور مساوی مواقع کی وکالت کی ۔ انہوں نے کہا کہ’’یہ واقعی حوصلہ افزا ہے کہ این سی ایس ایس آر کی جانب سے ایک اہم کانکلیو کا انعقاد کیا جائے ، جس میں متعلقہ فریقین صحت مند اور پیرا ایتھلیٹس، دونوں کی رفتار کو تشکیل دینے کیلئے یکجا ہوتے ہیں ۔ اس کانکلیو میں تمام کھلاڑیوں کیلئے مساوی سہولیات اور احترام کے ساتھ، کسی بھی موجود تفریق کو مسترد کرتے ہوئے ایک جامع نقطہ نظر غالب ہے۔‘‘
ٹھاکر نے کہا کہ ’’کانکلیو کا موضوع، `لامحدود افق، `حوصلوں کی اڑان کے عروج کے جذبے کے ساتھ گہرائی سے باز گزشت کرتا ہے۔ یہ ایک مخصوص پلیٹ فارم ہے، جو مختلف طور پر معذور اور پیرا ایتھلیٹس کیلئےکھیلوں کی سائنس کو تسلیم کرتا ہے اور اُن پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جو کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہے۔‘‘کھیلو انڈیا پیرا گیمز کا فلیگ شپ، کھیلو انڈیا یوتھ گیمز اور کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کے دور اندیشی کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے اور کھیلوں میں شمولیت اور مساوات کیلئے ان کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔اس کے علاوہ، مجھے یہ بتاتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے کہ ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کے تحت، ۴۹؍ پیرا ایتھلیٹس کو قیام، خوراک اور تربیت سمیت جامع مدد فراہم کی جاتی ہے جو کہ مجموعی طور پر حکومت ہند کے زیر انتظام ہے۔‘‘
ڈاکٹر دیپا ملک (صدر پیرا اولمپک کمیٹی آف انڈیا)، انکور دھاما (پیرا لانگ ڈسٹنس رنر)، بھوینا پٹیل (پیرا ٹیبل ٹینس ایتھلیٹ)، وی کے ڈباس (پیرا سوئمنگ کوچ)، ڈاکٹر پیئر بیوچیمپ (ایچ پی ڈی- این آر اے آئی)، ڈاکٹر ایشا جوشی (اسپورٹس فزیوتھراپسٹ)، اور ڈاکٹر امیہ کاگالی (اسپورٹس میڈیسن) نے اسپورٹس سائنس کانکلیو کے پہلے دن اپنی شرکت کیساتھ اس موقع کا خیر مقدم کیا۔
 کانکلیو کے مرکزی موضوعات میں سے ایک `لامحدود افق: اعلیٰ کارکردگی کیلئے اسپورٹس سائنس، کارکردگی کو بڑھانے اور ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اسپورٹس سائنس کو ایک وسیلے کے طور پر استعمال کرنے کے گرد گردش کرتا ہے۔ کا نکلیو نے بھی احتیاط کے ساتھ تیار کردہ تربیتی طریقہ کار، جدید ٹیکنالوجیز، پیرا ایتھلیٹس کی منفرد ضروریات کے مطابق سائنسی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK