• Wed, 17 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عاقب جاوید کو تمام بورڈس کے دیوالیہ ہوجانے کا خدشہ

Updated: May 16, 2020, 5:16 AM IST | Karachi

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لاہور قلندرس کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے خبردار کیا ہے کہ اگر کرکٹ کی سرگرمیاں شروع نہ کی گئیں تو تمام کرکٹ بورڈس دیوالیہ ہو جائیں گے۔کووڈ۱۹؍ کی وجہ سے التواء کا شکار کھیلوں کی سرگرمیوں کو اب بحال کرنے لئے ایس او پیز ترتیب دیئے جانے لگے ہیں۔

Aqib Javed - Photo: INN
عاقب جاوید۔تصویر: آئی این این

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لاہور قلندرس کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے خبردار کیا ہے کہ اگر کرکٹ کی سرگرمیاں شروع نہ کی گئیں تو تمام کرکٹ بورڈس دیوالیہ ہو جائیں گے۔کووڈ۱۹؍ کی وجہ سے التواء کا شکار کھیلوں کی سرگرمیوں کو اب بحال کرنے لئے ایس او پیز ترتیب دیئے جانے لگے ہیں اور محدود پیمانے پر ٹریننگ کی سرگرمیاں بھی شروع ہونے جا رہی ہیں ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ دنیا کے تمام کرکٹ بورڈس کو بھی اب تیزی سے یہ سوچنا ہو گا کہ کب سے سرگرمیاں شروع کی جائیں ، کورونا وائرس کے خاتمے میں سال یا اس سے بھی زیادہ لگ سکتا ہے اور اگر سرگرمیاں شروع نہ کی گئیں تو شاید پھر بورڈس بھی نہ رہیں اور کرکٹ بھی نہ رہے۔
  عاقب جاوید نے خبردار کیا کہ اگر چند ماہ میں مزید کرکٹ نہ ہوا تو تمام کرکٹ بورڈس دیوالیہ ہو جائیں گے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کرکے کرکٹ کی سرگرمیاں آسانی سے شروع ہو سکتی ہیں ، اگر اس وقت پاکستان انگلینڈ سیریز کے حوالے سے بات کروں تو میں یہ تجویز کروں گا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ کرائیں اور انہیں ایک جگہ رکھیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK