کاؤنٹی کرکٹ میں منگل کو ہندوستانی کرکٹرز کا جلوہ دیکھنے کو ملا، جہاں عاقب نبی اور جے دیو انادکٹ نے گیند سے تو مینک اگروال نے بلے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
EPAPER
Updated: September 17, 2026, 12:36 PM IST | Agency | London
کاؤنٹی کرکٹ میں منگل کو ہندوستانی کرکٹرز کا جلوہ دیکھنے کو ملا، جہاں عاقب نبی اور جے دیو انادکٹ نے گیند سے تو مینک اگروال نے بلے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
کاؤنٹی کرکٹ میں منگل کو ہندوستانی کرکٹرز کا جلوہ دیکھنے کو ملا، جہاں عاقب نبی اور جے دیو انادکٹ نے گیند سے تو مینک اگروال نے بلے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مکیش کمار نے بھی ناٹنگھم شائر کی جانب سے ڈیبیو کیا۔اووَل میں کھیلے جا رہے گلیمورگن اور سرے کے درمیان میچ میں پہلے ہی دن وکٹوں کی ایسی جھڑی لگی کہ کل۲۰؍ وکٹ گر گئے ۔سرے نے گلیمورگن کو۱۳۲؍ رن پر آل آؤٹ کیا اور جواب میں خود بھی ۱۱۵؍ رن پر ڈھیر ہو گئی۔سرے کی طرف سے کھیلتے ہوئے عاقب نبی نے شاندار گیندبازی کی اور ۳۶؍ رن دےکر۴؍ وکٹ لئے پورے دن دونوں ٹیموں کے تیز گیند بازوں کا غلبہ رہا۔
۱۹؍ سا لہ جیک ہوپ بیل نے اپنے دوسرے فرسٹ کلاس میچ میں گلیمورگن کی جانب سے سب سے زیادہ۳۳؍رن بنائے جبکہ سرے کی جانب سے ریان پٹیل کا۲۶؍رن سب سے بڑا اسکور رہا۔عاقب نبی سرے کے ۴؍ رکنی فاسٹ بالنگ اٹیک میں سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ انہوں نے۱۰؍ا وور میں ۳۶؍ رن دے کر۴؍ وکٹ حاصل کئے۔
یہ بھی پڑھئے:انگلینڈ نے ٹی۲۰؍ میں سری لنکا کو۱۱۹؍ رن سے شکست دی
مینک اگروال کی شاندار بلے بازی
سابق ہندوستانی ٹیسٹ بلے باز مینک اگروال نے بینکس ہومز ریور سائیڈ میں سیزن کا آخری میچ دیکھنے آئے شائقین کو شاندار۱۷۷؍رن کی اننگز سے خوش کر دیا۔ ان کی اس اننگز کی بدولت ڈویژن ٹو چمپئن ڈرہم نے ووسٹر شائر کے خلاف کاؤنٹی چمپئن شپ میچ کے پہلے دن پوری طرح غلبہ بنائے رکھا اور پہلی اننگز میں۴۶۵؍ رن بنائے۔
اگروال نے۵۰؍ گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ڈرہم کی جانب سے جبکہ اسٹوکس نے بھی نصف سنچری بنائی۔اگروال نے ۱۵۶؍منٹ بلے بازی کی اور۱۲۱؍گیندوں کا سامنا کیا ۔ انہوں نے اولی رابنسن کے ساتھ مل کر چھٹے وکٹ کیلئے مزید۱۴۹؍ رن جوڑ دیے۔ خبر لکھے جانے تک ووسٹر شائر نے دوسرے دن دوسرے سیشن تک۲۰ء۲؍ اوور میںایک وکٹ کے نقصان پر۸۸؍رن بنالئے تھےاورڈرہم سے ۳۷۷؍ رن پیچھے تھا ۔ایک اور میچ میں ہندوستانی تیز گیند باز مکیش کمار نے ناٹنگھم شائر کی جانب سے اپنے کاؤنٹی کریئر کی شروعات کی ۔ تاہم فی الحال انہیں گیند بازی کا موقع نہیں ملا ہے۔ کیونکہ ناٹنگھم شائر پہلے بلے بازی کر رہی ہے اور اب تک۲۳۲؍رن پر۹؍ وکٹ گنوا چکے ہیں، مکیش دن کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کھاتہ کھولے کریز پر موجود تھے۔