• Thu, 17 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انگلینڈ نے ٹی۲۰؍ میں سری لنکا کو۱۱۹؍ رن سے شکست دی

Updated: September 17, 2026, 12:33 PM IST | Agency | Southampton

۲۵۵؍رن کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا ۱۳۵؍ رن پر آل آؤٹ ہوگئی ،ہیری بروک کی شاندار سنچری۔

English batsman Harry Brook. Photo: INN
انگلش بلے باز ہیری بروک۔ تصویر: آئی این این

ہیری بروک کی ناٹ آؤٹ۱۱۴؍ رن کی شاندار اننگز اور جوس بٹلر  کے ۸۰؍ رن کے بعد سونی بیکر کی قیادت میں گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے پہلے ٹی ۲۰؍مقابلے میں سری لنکا کو۱۱۹؍ رن سے شکست دے کر  ۳؍ میچوں کی سیریز میں ۰-۱؍کی برتری حاصل کر لی ۔۲۵۵؍رن کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم انگلینڈ کے گیندبازی حملے کا سامنا نہ کرسکی اور۱۹؍ اوورز میں ۱۳۵؍رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ داسن شاناکا نے ۲۴؍، پاتھم نسانکا نے۱۲؍، کامل مشارا نے ۱۰؍ اور کپتان چرتھ اسالنکا  نے۱۰؍ رن بنائے۔ ایشان ملنگا ۵؍گیندوں پر۱۳؍ رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے سونی بیکر نے ۳؍ وکٹ حاصل کئےجبکہ لیام ڈاسن اور جیمی اوورٹن نے دو دو وکٹ لئے۔

یہ بھی پڑھئے:میسی اکتوبر میں ارجنٹائنا کیلئے آخری دوستانہ میچ کھیلیں گے

جوس ٹنگ، ول جیکس اور عادل رشید نے ایک، ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کو تیسرے اوور کی پہلی گیند پر اینیورین ڈونالڈ(۱۲) کی شکل میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے بعد کپتان ہیری بروک نے جوس بٹلر کے ساتھ جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے دوسرے وکٹ کیلئے۱۲۸؍رن کی شراکت قائم کرکے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی ۔ ۱۳؍ویں اوور کی پہلی گیند پر ونیندو ہسرنگا نے سنچری کی جانب بڑھ رہے جوس بٹلر کو آؤٹ کردیا۔ بٹلر نے۴۴؍ گیندوں پر۸؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگاکر۸۰؍ رن بنائے۔ اس کے بعد ٹام بینٹن۱۰؍ اور ول جیکس۲۱؍ رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ تاہم بروک نے ایک سرا سنبھالے رکھا اور تیزی سے رنز بناتے رہے۔ انہوں نے۴۹؍ گیندوں پر۱۰؍ چوکے اور ۶؍چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ۱۱۴؍رن بنائے۔سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا، ایشان ملنگا، ونیندو ہسرنگا اور دنیتھ ویلالاگے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK