ہندوستانی خواتین ریکرو ٹیم نے جمعرات کو آرچری ورلڈ کپ اسٹیج ۲؍ میں ۱۰؍ بار کی اولمپک چیمپئن جنوبی کوریا کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے تمغہ یقینی کر لیا۔
EPAPER
Updated: May 07, 2026, 8:07 PM IST | New Delhi
ہندوستانی خواتین ریکرو ٹیم نے جمعرات کو آرچری ورلڈ کپ اسٹیج ۲؍ میں ۱۰؍ بار کی اولمپک چیمپئن جنوبی کوریا کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے تمغہ یقینی کر لیا۔
ہندوستانی خواتین ریکرو ٹیم نے جمعرات کو آرچری ورلڈ کپ اسٹیج ۲؍ میں ۱۰؍ بار کی اولمپک چیمپئن جنوبی کوریا کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے تمغہ یقینی کر لیا۔ تاہم، دھیرج بومادیورا، ترون دیپ رائے اور یشدیپ سنجے بھوگے پر مشتمل مردوں کی ٹیم بنگلہ دیش سے ۲۔۶؍ سے ہار کر پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوگئی۔
دپیکا کماری، انکیتا بھکت اور نوجوان کمکم موہود پر مشتمل خواتین ٹیم نے سیمی فائنل میں لی یونجی، اوہ یے جن اور موجودہ عالمی چیمپئن کانگ چائے یونگ کی کوریائی ٹیم کو۱۔۵؍ سے شکست دے کر دوسری سیڈ چین کے خلاف ہونے والے فائنل میں جگہ بنا لی۔
میچ کا آغاز ہندوستانی تین رکنی ٹیم کی شاندار کارکردگی سے ہوا، جس نے کوریائی ٹیم کے خلاف ابتدائی برتری حاصل کی۔ دونوں ٹیموں نے دوسرا سیٹ ۵۶؍ کے برابر اسکور کے ساتھ ختم کیا، جس کے نتیجے میں سیٹ پوائنٹس تقسیم ہوگئے اور ہندوستان نے۱۔۲؍ کی برتری برقرار رکھی۔فیصلہ کن سیٹ میں ہندوستان کی کارکردگی پہلے سیٹ کے بہترین کھیل کی یاد دلا رہی تھی۔ دو ۹؍کے ساتھ مستحکم آغاز کے بعد، ہندوستانی ٹیم نے تین ۱۰؍ اور ایک ایکس کے شاندار سلسلے کے ساتھ اختتام کیا اور فائنل میں جگہ بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔
یہ بھی پڑھئے:انجلینا جولی کو بریڈ پٹ کے خلاف چیٹو میراول کیس میں بڑی عدالتی کامیابی
دریں اثنا، اوجس اور ادیتی گوپی چند سوامی کی کمپاؤنڈ مکسڈ ٹیم کو کوارٹر فائنل میں امریکہ کے الیکسس روئز اور جیمز لُٹز کے خلاف ۱۵۶۔۱۵۷؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب، انکیتا اور دھیرج کی ریکرو مکسڈ ٹیم قریبی مقابلے والے ابتدائی راؤنڈ کے میچ میں برازیل کی اینا لوئیزا سلیاچٹکس کیٹانو اور مارکس ڈی المیڈا کی جوڑی سے ۴۔۵؍سے ہار گئی۔
یہ بھی پڑھئے:انسانی عمل دخل کے بغیر اے آئی بے قابو دنیا بنا سکتی ہے: ماہرین
ہندوستانی کمپاؤنڈ مردوں کی ٹیم، جس میں اوجس پروین دیوتالے، ساحل راجیش جادھو اور کشل دلال شامل تھے، سیمی فائنل میں امریکہ کے گیئس کارٹر، عالمی ریکارڈ ہولڈر جیمز لُٹز اور لوئیس پرائس کی ٹیم سے ۲۳۴۔۲۳۵؍ سے ہار گئی، اور پھر دو شوٹ آف کے بعد چین سے برانز میڈل میچ بھی گنوا بیٹھی۔ ادیتی، پراگتی اور جیوتی سریکھا وینم پر مشتمل خواتین کمپاؤنڈ ٹیم کو کوارٹر فائنل میں ترکی کی ہیزل بورون، ڈیفنے کاکمک اور ایمن رابیہ اوغوز کی ٹیم کے ہاتھوں ۲۲۷۔۲۳۳؍ سے شکست ہوئی۔