• Mon, 06 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آرکٹک اوپن:لکشیا سین اور کدامبی سری کانت ٹیم انڈیا کے قائد

Updated: October 06, 2025, 8:52 PM IST | New Delhi

ورلڈ چمپئن شپ میڈلسٹ لکشیا سین اور کدامبی سری کانت منگل سے فن لینڈ کے ونتا میں شروع ہونے والے آرکٹک اوپن ۲۰۲۵ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی قیادت کریں گے۔

Lakshya Sen. Photo:INN
لکشیا سین۔ تصویر:آئی این این

ورلڈ  چمپئن  شپ میڈلسٹ لکشیا سین اور کدامبی سری کانت منگل سے فن لینڈ کے ونتا میں شروع ہونے والے آرکٹک اوپن ۲۰۲۵ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:آج بھی جب بھی میں اسے دیکھتا ہوں، جذباتی ہو جاتا ہوں:محمد سراج

یہ ٹورنامنٹ ونتا کے انرجیا ایرینا میں شروع ہوگا۔سین کے ساتھ سری کانت سمیت ۵؍ دیگر ہندوستانی شٹلر بھی شامل ہیں۔ پیرس۲۰۲۴ء کے سیمی فائنلسٹ لکشیا سین گزشتہ ماہ ہانگ کانگ اوپن میں ۲۰۲۵ء بی ڈبلیو ایف  ورلڈ ٹور کے اپنے پہلے فائنل میں پہنچے، لیکن چائنا ماسٹرس میں اپنی رفتار برقرار رکھنے میں ناکام رہے، سال کے اپنے ۹؍ویں پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سابق عالمی نمبروَن  سری کانت بھی مئی میں ملائیشیا ماسٹرس کے فائنل میں پہنچے تھے۔ 
آیوش شیٹی، جنہوں نے جون میں یو ایس اوپن جیتا تھا اور اس سیزن میں بی ڈبلیو ایف  ٹور ٹائٹل جیتنے والے واحد ہندوستانی ہیں،وہ بھی ونتا میں کھیلیں گے۔ نوجوان ہندوستانی کھلاڑی اپنے پہلے میچ میں پیرس اولمپکس۲۰۲۴ء کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے کنلووت وٹیڈسرن کا مقابلہ کریں گے۔ ایشیائی کھیلوں کے مردوں کے ڈبلز چمپئن  ساتوک  سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی شروع میں انٹری لسٹ میں تھے لیکن اب ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ 
خواتین کے سنگلز میں ابھرتے ہوئے ستارے تانیا ہیمنتھ اور انمول خرب دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو کی غیر موجودگی میں ہندوستان کی قیادت کریں گے۔ دریں اثنا، پیرس۲۰۲۴ء کی اولمپین  تنیشا کرسٹو دھرو کپیلا کے ساتھ ہندوستان کی مکسڈ ڈبلز مہم کی قیادت کریں گی۔ قابل ذکر ہے کہ ابھی تک کسی بھی ہندوستانی نے آرکٹک اوپن میں خطاب نہیں جیتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK