• Mon, 06 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج بھی جب بھی میں اسے دیکھتا ہوں، جذباتی ہو جاتا ہوں:محمد سراج

Updated: October 06, 2025, 7:57 PM IST | New Delhi

چند ماہ قبل ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ۵؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی تھی جو۲۔۲؍ سے برابری پر ختم ہوئی تھی۔ ہندوستان کو لارڈز میں ہونے والا تیسرا ٹیسٹ ۲۲؍ رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ میں محمد سراج کا آؤٹ ہونا کافی حیران کن لمحہ تھا۔ سراج نے لارڈز ٹیسٹ میں آؤٹ ہونے کے بعد اپنا ردعمل دیا ۔

Mohammed Siraj. Photo:PTI
محمد سراج۔ تصویر:پی ٹی آئی

چند ماہ قبل ہندوستانی ٹیم نے ۵؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔ شبھ من گل کی کپتانی میں یہ سیریز۲۔۲؍ سے برابری پر ختم ہوئی۔ ہندوستان کو لارڈز میں ہونے والا تیسرا ٹیسٹ ۲۲؍ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ رویندر جڈیجا نے ٹیم کو ساتھ رکھنے کی پوری کوشش کی لیکن آخر میں شعیب بشیر کی گیند پر محمد سراج نے ہندوستانی ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ سراج کا اس انداز میں آؤٹ ہونا کافی حیران کن تھا۔ رویندر جڈیجا اس میچ میں۶۱؍ رن  بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیئے:انگلش پریمیر لیگ میں مانچسٹرسٹی اور نیوکیسل یونائٹیڈ کا کامیاب دن

میں پھر بھی جذباتی ہو جاتا ہوں
ایک انٹر ویو میں محمد سراج نے کہاکہ ’’یہ اب بھی میرے لیے حیران کن ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ یہ کیسے ہوا، اگر آپ غور سے دیکھیں تو گیند اسٹمپ کی طرف جا رہی تھی کہ ایک چھوٹا کنکر راستے میں آیا۔ گیند اس سے اچھل کر اسٹمپ سے ٹکرا گئی، جس سے بیل گر گئی۔‘‘سراج نے مزید کہاکہ ’’’وہ لمحہ انسٹاگرام ریلز پر  بار بار چلتا رہتا ہے۔ جب بھی میں اسے دیکھتا ہوں، میں جذباتی ہو جاتا ہوں۔ ہم تقریباً وہ میچ ہار چکے تھے، لیکن پھر ہم نے ٹیسٹ میں واپسی کی۔ اس وقت میں اتنا پر اعتماد تھا کہ میں نے سوچا کہ میں آؤٹ نہیں ہو سکتا۔‘‘
سراج کیسے آؤٹ تھے
محمد سراج نے لارڈز ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں ۴۔۴؍ وکٹ لے چکے تھے۔ انہوں نے اور رویندر جڈیجا نے آخری وکٹ کی زبردست شراکت قائم کی۔ پانچویں دن چائے کے وقفے کے بعد یہ جوڑی برقرار رہی، جس نے ہندوستان کو۱۹۳؍رن  کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے فتح کی امید دلائی۔ تاہم شعیب بشیر کی گیند سراج کے بلے سے ٹکرائی اور آہستہ آہستہ اسٹمپ کی طرف بڑھی اور بیل گرتے ہی اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔  ہندوستان کی اننگز۱۷۰؍ رن پر سمٹ گئی، ٹیم فتح سے صرف۲۲؍رن کی دوری پر رہ گئی اور انگلینڈ نے سنسنی خیز میچ جیت لیا۔ سراج نے لارڈس ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK