Inquilab Logo Happiest Places to Work

ارجنٹائنا کا فیفا ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان، لیونل میسی چھٹا عالمی کپ کھیلیں گے

Updated: May 30, 2026, 12:42 PM IST | Madrid

لیونل میسی ان ۲۶؍ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں ارجنٹائنا کے فیفا ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ اگلے مہینے امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں شروع ہونے جا رہا ہے۔

Argentina star player Lionel Messi. Photo: INN
ارجنٹائنا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی۔ تصویر: آئی این این

لیونل میسی ان ۲۶؍ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں ارجنٹائنا کے فیفا ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ اگلے مہینے امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ لیونل میسی کا یہ چٹا ورلڈ کپ ہوگا۔ 
انٹر میامی کے کپتان میسی ٹیم کے فارورڈ لائن کی قیادت کریں گے جس میں انٹر ملان کے اسٹرائیکر لوٹارو مارٹنیز اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کے جولین الواریز بھی شامل ہیں۔ منیجرلیونل اسکالونی نے چیلسی کے مڈفیلڈر اینزو فرنانڈیز، ایسٹن ولا کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹنیز، انٹر میامی کے مڈفیلڈر روڈریگو ڈی پال اور لیورپول کے مڈفیلڈر الیکسس میک الیسٹر کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ مجموعی طور پر، ۲۰۲۲ء میں قطر ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائنا کی ٹیم کے ۱۷؍ کھلاڑی اس بار بھی ٹیم میں برقرار ہیں۔ ارجنٹائنا اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز ۱۶؍ جون کو الجیریا کے خلاف کرے گا، جس کے بعد گروپ ’جے‘ میں اس کا مقابلہ آسٹریا اور اردن سے ہوگا۔ ۳؍ بار کی ورلڈ کپ چمپئن ٹیم ٹورنامنٹ سے قبل ۶؍جون کو ہونڈوراس اور۹؍ جون کو آئس لینڈ کے خلاف دوستانہ (وارم اپ) میچ کھیلے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: بی سی سی آئی اے ایس سی یو نے اسمارٹ سن گلاسیزکے استعمال پر روک لگائی

ارجنٹائنا کا مکمل اسکواڈ 
گول کیپرز: ایمیلیانو مارٹنیز (ایسٹن ولا)، جیرونیمو رلی (اولمپک ڈی مارسیلے)، جوآن موسو (ایٹلیٹکو میڈرڈ)۔ 
ڈیفنڈرز: لیونارڈو بالیرڈی (اولمپک ڈی مارسیلے)، نکولس ٹیگلیافیکو (اولمپک لیونس)، گونزالو مونٹیل (ریور پلیٹ)، لیسانڈرو مارٹنیز (مانچسٹر یونائیٹڈ)، کرسچن رومیرو (ٹوٹنہم ہاٹپر)، نکولس اوٹامینڈّی (بینفیکا)، فیکونڈو مدینا (اولمپک ڈی مارسیلے)، نہوئل مولینا (ایٹلیٹکو میڈرڈ)۔ 
مڈفیلڈرز: لیانڈرو پریڈیس (بوکا جونیئرز)، روڈریگو ڈی پال (انٹر میامی)، ویلنٹائن بارکو (ریسنگ اسٹراسبرگ)، جیوانی لو سیلسو (ریئل بیٹس)، ایکسی کیول پلاسپیوس (بائر لیورکوسن)، الیکسس میک الیسٹر (لیورپول)، اینزو فرنانڈیز (چیلسی)۔ 
فارورڈز: جولین الواریز (ایٹلیٹکو میڈرڈ)، لیونل میسی (انٹر میامی)، نکو گونزالیز (ایٹلیٹکو میڈرڈ)، تھیاگو الماڈا (ایٹلیٹکو میڈرڈ)، گیولیانو سیمیون (ایٹلیٹکو میڈرڈ)، نکو پاز (کومو)، جوس مینوئل لوپیز (پاما مائیرس)، لوٹارو مارٹنیز (انٹر ملان)۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK