Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی سی سی آئی اے ایس سی یو نے اسمارٹ سن گلاسیزکے استعمال پر روک لگائی

Updated: May 29, 2026, 3:18 PM IST | Mumbai

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو ٹورنامنٹ کے دوران اسمارٹ گوگلز(چشمے) رکھنے یا ان کا استعمال نہ کرنے کی وارننگ جاری کیگئی ہے۔

Smart Goggles.Photo:INN
اسٹمارٹ گوگلز۔تصویر:آئی این این

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے اینٹی کرپشن اینڈ سیکوریٹی یونٹ (اے ایس سی یو) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو ٹورنامنٹ کے دوران اسمارٹ گوگلز(چشمے) رکھنے یا ان کا استعمال نہ کرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
`کرک بزکی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے ۱۸؍ مئی کو فرنچائزز کے ساتھ شیئر کیے گئے پروٹوکول میں بتایا گیا ہے کہ جو کمپنیاں کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو یہ اسمارٹ سن گلاسز یا گوگلس فراہم کرتی ہیں، ان میں ایڈوانسڈ کمیونیکیشن فیچرز موجود ہوتے ہیں۔ ان فیچرز میں لائیو اسٹریمنگ، ٹیکسٹ میسجز بھیجنا اور موصول کرنا، اور موبائل ڈیٹا یا وائی فائی کے ذریعے آڈیو اور ویڈیو کالنگ کے آپشنز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ارشاد کامِل کے آبائی شہر میں شوٹ ہوا’’مسکارا‘‘گیت


پلیئرز اینڈ میچ آفیشلز ایریا (پی ایم او اے) کے قوانین کے تحت، ان چشموں کوآڈیو/ویڈیو ریکارڈنگ ڈیوائس  اور کمیونیکیشن ڈیوائس  کے طور پر زمرہ بند (کلاسیفائی) کیا گیا ہے۔ اس لیے، پی ایم او اے ایریا میں ایسے آلات رکھنے یا ان کا استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:امریکی قانون کے برخلاف صدر ٹرمپ کی تصویر ڈالر پر چھاپنے کی تیاریاں


میچ کے دنوں میں، تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پی ایم او اے میں داخل ہوتے وقت اپنے موبائل فون اور اسمارٹ واچز کے ساتھ ساتھ ایسے اسمارٹ چشمے بھی سیکوریٹی لائزن آفیسر کے پاس جمع کرائیں۔ اس گائیڈ لائن پر سختی سے عمل نہ کرنے کو پروٹوکول کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا، جس کے نتیجے میں جرمانہ یا تادیبی کارروائی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK