• Wed, 10 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشیز سیریز: پیٹ کمنس کی واپسی ، ہیزل ووڈ پورے سیزن سے باہر

Updated: December 09, 2025, 10:16 PM IST | Adelaide

آسٹریلیا کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ اہم فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ انجری کے باعث باقی ٹیسٹ سمر اور ایشیز سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ہیزل ووڈ گزشتہ ماہ شیفیلڈ شیلڈ میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔

Pat Cummins.Photo:INN
پیٹ کمنس۔ تصویر:آئی این این

 آسٹریلیا کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ اہم فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ انجری کے باعث باقی ٹیسٹ سمر اور ایشیز سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ہیزل ووڈ گزشتہ ماہ شیفیلڈ شیلڈ میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے اور اسی وجہ سے ایشیز کے پہلے دو ٹیسٹ نہیں کھیل سکے۔ اب آسٹریلوی کوچ اینڈریو میک ڈونالڈ نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر کی انجری کے باعث اس سیزن میں واپسی ممکن نہیں رہی۔ 
ہیڈ کوچ نے کہا کہ بدقسمتی سے جوش ایشیز کا حصہ نہیں ہوں گے انہیں چند ایسے مسائل ہوئے جن کی توقع نہیں تھی۔  اب ان کی تیاری ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ پر مرکوز ہوگی، جو ہمارے لیے نہایت اہم ایونٹ ہے۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ پیٹ کمنس ۱۷؍دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہونے والے تیسرے ایشیز ٹیسٹ میں شرکت کریں گے۔ خیال رہے کہ پیٹ کی واپسی سے آسٹریلوی بولنگ لائن کو اہم سہارا ملے گا لیکن جوش ہیزل ووڈ کا باہر ہونا ٹیم کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ واضح رہے کہ ایشیز سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں انگلینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، آسٹریلیا نے پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں ۸؍وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور سیریز کا تیسرا میچ ۱۷؍ دسمبر سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے:کیا ٹرمپ ہندوستانی چاول پر بھی ٹیرف لگائیں گے؟

مارک ووڈ ایشیز سیریز کے باقی میچ سے باہر
 انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ کو پرتھ میں پہلے ٹیسٹ کے دوران ہونے والی بائیں گھٹنے کی تکلیف نے ایشیز سیریز کے باقی میچز سے باہر کر دیا ہے۔ مارک ووڈ کی جگہ میتھیو فشر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ای ایس پی این کے مطابق میتھیوفشر جنہوں نے اپنا واحد ٹیسٹ ۲۰۲۲ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا، وہ پہلے ہی انگلینڈ لائنز کے حصے کے طور پر آسٹریلیا میں موجود ہیں اور رواں ہفتے سینئر ٹیم کے ساتھ شامل ہوں گے۔ 
تیسرے ٹیسٹ کا آغاز۱۷؍ دسمبر کو ایڈیلیڈ میں ہوگا۔۳۶؍ سالہ مارک ووڈ جو جنوری میں ۳۶؍ برس کے ہو جائیں گے، آخری دو ٹیسٹ میچز میں دستیاب رہنے کی امید رکھے ہوئے تھے، لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ عمر کا اثر محسوس ہو رہا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی )کے بیان کے مطابق، مارک ووڈ رواں ہفتے واپس وطن روانہ ہوں گے اور ای سی بی میڈیکل ٹیم کے ساتھ مل کر اپنی بحالی اور ریہیب پر کام کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے:صلاح انٹر میلان کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں

مارک ووڈ نے فروری میں چیمپئن ٹرافی کے دوران لگنے والی چوٹ کے بعد بائیں گھٹنے کا آپریشن کروایا تھا۔ پرتھ میں سیریز کا پہلا میچ ان کے لیے پندرہ ماہ بعد پہلا ٹیسٹ تھا، جس میں انہوں نے ۱۱؍ اوورز بغیر وکٹ کے پھینکے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK