لیورپول نے مصری اسٹار محمد صلاح کو یوئیفا چیمپئن لیگ کے انٹر میلان کے میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا۔ یہ فیصلہ اس کے چند دن پہلے کوچ آرنے سلاٹ پر سخت تنقید کرنے کے بعد کیا گیا۔
EPAPER
Updated: December 09, 2025, 9:24 PM IST | Liverpool
لیورپول نے مصری اسٹار محمد صلاح کو یوئیفا چیمپئن لیگ کے انٹر میلان کے میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا۔ یہ فیصلہ اس کے چند دن پہلے کوچ آرنے سلاٹ پر سخت تنقید کرنے کے بعد کیا گیا۔
لیورپول نے مصری اسٹار محمد صلاح کو یوئیفا چیمپئن لیگ کے انٹر میلان کے میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا۔ یہ فیصلہ اس کے چند دن پہلے کوچ آرنے سلاٹ پر سخت تنقید کرنے کے بعد کیا گیا۔
صلاح پیر کے روز پہلی ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کے دوران مسکراتے ہوئے نظر آئے، مگر ٹیم لسٹ میں ان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔ ہفتے کے روز صلاح نے کہا تھا کہ وہ بس کے نیچے پھینک دیئے گئے ہیں اور سلاٹ کے ساتھ ان کا تعلق ختم ہو چکا ہے، جب انہیں لیڈز کے خلاف مسلسل تیسرے میچ میں بینچ پر بٹھایا گیا۔اپنے اعلیٰ معیار کے لحاظ سے یہ سیزن ۳۳؍ سالہ صلاح کے لیے مایوس کن رہا اور ایلنڈ روڈ پر انہیں بطور متبادل بھی استعمال نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کو۸؍ فیصد ترقی کی شرح حاصل کرنے میں۳۰؍ سال لگیں گے : رگھورام راجن
مانچسٹر یونائٹیڈ نے وولورہیمپٹن کو شکست دے کر ٹریک پر واپسی کی
مانچسٹر یونائٹیڈنے برونو فرنانڈز کی شاندار کارکردگی کی بدولت وولورہیمپٹن وونڈرز کو ۱۔۴؍گول سے شکست دے کر چیمپئن لیگ کے لیے کوالیفائی کرنے کی دوڑ میں واپس آ گیا۔ ٹیم نے پچھلے ہفتے ویسٹ ہیم کے خلاف مایوس کن ڈرا کے بعد خود کو سنبھالا اور فرنانڈزکے دو گول کے ساتھ برائن مبیومو اور میسن ماؤنٹ نے بھی گول اسکور کیے۔ وولوز کا واحد گول ژاں ریکنر بیلیگارڈ نے کیا، جو ان کا چھٹے میچ میں پہلا گول تھا اور ٹاپ فلائٹ میں ۲۶؍ اکتوبر کے بعد پہلا گول تھا۔
یہ بھی پڑھئے:یو اے ای کی ٹیم کا عزم، ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار
میچ کے بعد روبن اموریم نے کہاکہ ہمارے فیصلوں میں معیار اور رفتار تھی اور ہم نے میچ ختم کیا۔ وولوز ایک مشکل لمحے سے گزر رہا ہے، یہ ایک اچھی شام تھی۔ وولوز کی یہ آٹھویں مسلسل لیگ شکست ان کے ۸۲۔۱۹۸۱ء کے بدترین دور کے برابر ہےاور کوچ راب ایڈورڈز ابھی تک اپنی پہلی فتح کا انتظار کر رہے ہیں۔ وولوز کے پاس ۱۵؍ میچوں کے بعد صرف دو پوائنٹس ہیں اور اگر وہ اگلے دو میچوں میں آرسنل اور برینٹ فورڈ کے خلاف جیتنے میں ناکام رہے تو وہ شیفیلڈ یونائٹیڈ کے ۱۷؍ میچوں کی مسلسل بغیر جیت کی ریکارڈ کے برابر ہو جائیں گے۔ اس فتح کے ساتھ مانچسٹر یونائٹیڈ چھٹے مقام پر رہتے ہوئے ٹاپ فورسے صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہے، جبکہ وولوز مسلسل ناکامیوں کا شکار ہے اور ان کی ٹیم کے لیے پریمیر لیگ میں مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔