فٹبال کے کے درخشاں ستارے ارجنٹائن کے لیونل میسی، روڈریگو ڈی پال اور لوئیس سواریزجیسے ہی پیر کے روز ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں داخل ہوئے، فضا میں ایک ناقابلِ بیان جوش کی لہر دوڑ گئی۔ لمحہ بھر میں اسٹیڈیم نعروں، تالیوں اور جذبات کے شور سے گونج اٹھا۔
EPAPER
Updated: December 15, 2025, 9:02 PM IST | New Delhi
فٹبال کے کے درخشاں ستارے ارجنٹائن کے لیونل میسی، روڈریگو ڈی پال اور لوئیس سواریزجیسے ہی پیر کے روز ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں داخل ہوئے، فضا میں ایک ناقابلِ بیان جوش کی لہر دوڑ گئی۔ لمحہ بھر میں اسٹیڈیم نعروں، تالیوں اور جذبات کے شور سے گونج اٹھا۔
فٹبال کے کے درخشاں ستارے ارجنٹائن کے لیونل میسی، روڈریگو ڈی پال اور لوئیس سواریزجیسے ہی پیر کے روز ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں داخل ہوئے، فضا میں ایک ناقابلِ بیان جوش کی لہر دوڑ گئی۔ لمحہ بھر میں اسٹیڈیم نعروں، تالیوں اور جذبات کے شور سے گونج اٹھا۔جیسے ہی ان عظیم کھلاڑیوں نے سبز میدان پر قدم رکھا، وقت تھم سا گیا۔ میسی کی مسکراہٹ، ڈی پال کی پُراعتماد نگاہیں اور سواریز کا مخصوص انداز-سب نے مل کر شائقین کے دل جیت لیے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کرتے ہوئے ان کے چہروں پر خلوص اور گرمجوشی نمایاں تھی، گویا فٹبال سرحدوں سے آزاد ہو کر دلوں کو جوڑ رہا ہو۔
اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں مداحوں نے جھنڈے لہرا کر اپنے ہیروز کا ایسا تاریخی استقبال کیا کہ ارون جیٹلی اسٹیڈیم لمحہ بھر کے لیے عالمی فٹبال کا مرکز بن گیا۔ یہ صرف ایک آمد نہیں تھی، بلکہ فٹبال سے محبت کا ایک سنہرا باب تھا، جو شائقین کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے نقش ہو گیا۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے صدر جے شاہ نے لیونل میسی کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی مشہور جرسی نمبر ۱۰؍پیش کی، یہ وہی نمبر ہے جو کبھی بھارت رتن سچن تینڈولکر پہنا کرتے تھے۔ اس جرسی پر میسی کا نام لکھا ہوا تھا۔ اس کے علاوہ، جے شاہ نے لوئیس سواریز کو جرسی نمبر ۹؍ اور روڈریگو ڈی پال کو جرسی نمبر۷؍ پیش کی۔ اس موقع پر دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا بھی موجود تھیں۔ان کے آنے کی خبر پھیلتے ہی چند ہی لمحوں میں ارون جیٹلی اسٹیڈیم خوشی کے نعروں سے گونج اٹھا۔ چاروں طرف ایک ہی صدا بلند ہونے لگی’’میسی، میسی!‘‘یہ نعرے صرف آوازیں نہیں تھے، بلکہ کروڑوں دلوں کی دھڑکن بن چکے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:سونے کی درآمدات میں ۵۹؍ فیصد کمی، چاندی کی درآمدات میں۱۲۵؍ فیصد اضافہ
لیونل میسی نے جب فٹبال کلینک کا آغاز کیا تو منظر اور بھی دلکش ہو گیا۔ دنیا کے عظیم ترین فٹبالر نے نہایت سادگی اور شفقت کے ساتھ نوجوان بچوں کو فٹبال کے بنیادی گر سکھائے۔ کبھی وہ نرم قدموں سے گیند کو قابو میں رکھتے، کبھی بچوں کے ساتھ ہنستے مسکراتے ڈرِبلنگ کرتے دکھائی دیے۔
یہ بھی پڑھئے:نومبر میں تجارتی خسارہ کم ہو کر۵۳ء۲۴؍ بلین ڈالر ہوا، برآمدات میں بہتری
قبل ازیں، سلیبریٹی آل اسٹارز اور مینروا آل اسٹارز کے درمیان متوقع سلیبریٹی نمائشی میچ شروع ہو چکا تھا۔ تاہم، شائقین میسی کی آمد کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، چونکہ خراب موسم کی وجہ سے میسی کے دہلی پہنچنے میں تاخیر ہوئی، کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔نمائشی میچ کے دوران مینروا آل اسٹارز نے شاندار آغاز کیا، جلدی ہی ایک کارنر حاصل کیا اور دفاعی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک آسان گول کیا۔ میدان میں پہنچنے پر میسی نے موجود کھلاڑیوں کے ساتھ میچ کا لطف اٹھایا اور تصاویر بھی کھنچوائیں۔ اس دوران انہوں نے اسٹینڈز میں موجود ایک مداح کو بطور تحفہ ایک فٹبال بھی دی۔