ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی اشمیتا چالہا نے کوریا ماسٹرز ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز فائنل میں چین کی ہان کیانشی کے خلاف ایک گیم سے پیچھے ہونے کے باوجود شاندار واپسی کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
EPAPER
Updated: August 09, 2026, 9:03 PM IST | New Delhi
ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی اشمیتا چالہا نے کوریا ماسٹرز ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز فائنل میں چین کی ہان کیانشی کے خلاف ایک گیم سے پیچھے ہونے کے باوجود شاندار واپسی کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی اشمیتا چالہا نے اتوار کو کوریا ماسٹرز ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز فائنل میں چین کی ہان کیانشی کے خلاف ایک گیم سے پیچھے ہونے کے باوجود شاندار واپسی کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ۲۶؍سالہ اشمیتا نے چوتھی سیڈ چینی کھلاڑی ہان کو۲۱۔۱۴، ۱۴۔۲۱، ۱۴۔۲۱؍ سے شکست دے کر کوریا ماسٹرز کا خطاب جیتا اور اس کے ساتھ ہی یہ ٹائٹل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ ٹورنامنٹ بی ڈبلیو ایف سپر ۳۰۰؍ سطح کا ہے۔
History made in Korea! 🇮🇳🏸
— BAI Media (@BAI_Media) August 9, 2026
Ashmita Chaliha becomes the first Indian to win the Korea Masters, defeating fourth seed Han Qian Xi of China in the Women`s Singles final. 👏
A milestone moment for the NCE trainee. 🔥 pic.twitter.com/QnLJkRDEds
یہ اشمیتا چالہا کا پہلا بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور ٹائٹل بھی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے پہلے ہی فائنل میں یہ کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل اشمیتا جون میں مکاؤ اوپن کے سیمی فائنل تک پہنچی تھیں۔ اس کامیابی کے ساتھ اشمیتا ان منتخب ہندستانی خواتین سنگلز کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے بی ڈبلیو ایف سپر ۳۰۰؍ یا اس سے اعلیٰ سطح کے ٹائٹل جیتے ہیں۔ اس فہرست میں اولمپک تمغہ جیتنے والی سائنا نہوال اور پی وی سندھو کے علاوہ دیویکا سہاگ اور تنوی شرما بھی شامل ہیں۔ ٹائٹل جیتنے کے بعد اشمیتا چالہا نے کہا’’جیت کے بعد مجھے یہ سب بہت ناقابلِ یقین محسوس ہو رہا ہے، لیکن میں ابھی اسے سمجھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:بسنت اور شاہنواز کی ورلڈ ایتھلیٹکس انڈر۲۰؍ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی
اس کامیابی کے ساتھ ہندوستان نے بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور میں خواتین کے سنگلز میں مسلسل دوسرا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے تنوی شرما نے تائی پے اوپن کا ٹائٹل جیت کر اس سلسلے کا آغاز کیا تھا۔ اشمیتا چالہا نے کوارٹر فائنل میں ہی بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے جاپان کی ٹاپ سیڈ ہینا اکےچی کو شکست دے کر اپنی مضبوط دعویداری پیش کردی تھی۔ فائنل میں بھی انہوں نے شاندار آغاز کیا اور ہان کیانشی کے خلاف ۵۔۹؍کی برتری حاصل کرلی۔ تاہم چینی کھلاڑی نے مسلسل پانچ پوائنٹس حاصل کرکے مقابلے کا رخ تبدیل کردیا، جس کے نتیجے میں اشمیتا کو پہلا گیم گنوانا پڑا۔
یہ بھی پڑھئے:ہر کوئی لو ٹرائنگل کرنا چاہتا تھا، ’’دل چاہتا ہے‘‘ کی کاسٹنگ پر فرحان اختر کا انکشاف
اس کے بعد اشمیتا نے اگلے دونوں گیمز میں زبردست واپسی کی۔ انہوں نے انٹرویل پر حاصل برتری کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ۵۳؍ منٹ میں فائنل اپنے نام کرلیا۔اس سے قبل انہوں نے آل انڈین سیمی فائنل میں اپنی ہم وطن رکشیتا رام راج کو بھی شکست دی تھی۔ اشمیتا چالہا اب رواں سال خواتین کے سنگلز میں بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور ٹائٹل جیتنے والی چوتھی بھارتی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ ان سے قبل جاپان اوپن میں پی وی سندھو، تھائی لینڈ ماسٹرز میں دیویکا سہاگ اور تائی پے اوپن میں تنوی شرما نے ٹائٹل جیتے تھے۔