دونوں ٹیموں کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرناپڑا ہے۔ بنگلہ دیش اور افغانستان ٹورنامنٹ کے سپر۴؍ کی دوڑ میں برقرار رہنے کیلئے کوشش کریں گے۔
EPAPER
Updated: September 03, 2023, 10:58 AM IST | Agency | Lahore
دونوں ٹیموں کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرناپڑا ہے۔ بنگلہ دیش اور افغانستان ٹورنامنٹ کے سپر۴؍ کی دوڑ میں برقرار رہنے کیلئے کوشش کریں گے۔
ایشیا کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں ناقص بلے باز کے باعث شکست کا سامنا کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم اتوار کو لیگ مرحلے کے اپنے دوسرے میچ میں افغانستان کے خلاف میدان میں اترے گی تو کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ سپر۴؍ مرحلے کی دوڑ میں رہنے کیلئے ان دونوں ٹیموں کا کامیابی حاصل کرنی ضروری ہے۔ اس میچ میں شکست سے بنگلہ دیش کا ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ ہو جائے گا۔
سری لنکا کے خلاف پلیکل کے میدان پر ٹیم صرف۱۶۴؍ رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ نظم الحسن شانتو (۱۲۲؍ گیندوں پر۸۹؍ رن) کے علاوہ کوئی بھی بلے باز اپنا حصہ ڈالنے میں ناکام رہا۔ ٹیم کو کپتان شکیب الحسن سے توقعات وابستہ تھیں کہ وہ بلے سے اپنا حصہ ڈالیں گے لیکن وہ ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے میں ناکام رہے تاہم افغانستان کے خلاف اسے مڈل آرڈر میں اپنا کردار بخوبی ادا کرنا ہوگا۔ اس شعبے میں ان سے توقع کی جائے گی کہ وہ تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم کے ساتھ ذمہ داریاں بانٹیں گے۔
نوجوان اوپنرس محمد نعیم اور تنجید حسن کو ٹیم کو بہتر آغاز کرنا ہوگا۔ گیندبازی کی بات کریں تو تسکین احمد گزشتہ میچ میں متاثر کن نظر آئے لیکن شریف الاسلام کی گیندوں میں نفاست کی کمی تھی۔ تاہم شکیب نے اپنی گیندبازی سے متاثر کیا اور اپنے ۱۰؍ اوورس میں ۲۹؍ رن دے کر ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ وہ افغانستان کے خلاف اس فارم کو جاری رکھنا چاہیں گے۔ بلے باز اسکور بورڈ پر بڑا اسکور نہیں بنا سکے جس کی وجہ سے مستفیض الرحمان، مہدی حسن معراج اور مہدی حسن جیسے اچھے بولرس کو سری لنکن بلے بازوں پر دباؤ ڈالنے کا موقع نہیں ملا۔ ٹورنامنٹ میں افغانستان کی ٹیم کا یہ پہلا میچ ہے۔
ٹیم کو اس سے قبل پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ۰۔۳؍ سے شکست ہوئی تھی تاہم ٹیم کے حوصلے اس بات سے بلند ہوئے ہوں گے کہ اس نے اس سال جون جولائی میں بنگلہ دیش کو۱۔۲؍ سے شکست دی تھی۔ بنگلہ دیش نے افغانستان کو ٹی ۲۰؍ سیریز میں ۰۔۲؍ سے شکست دے کر ون ڈے سیریز میں شکست کا حساب بیباق کرلیا۔ رحمان اللہ گرباز گزشتہ کچھ عرصے سے ون ڈے کرکٹ میں زبردست فارم میں ہیں ۔ انہوں نے حال ہی میں کھیلی جانےوالی ون ڈے سیریز میں پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کے خلاف سنچریاں اسکور کی ہیں ۔اس کے ساتھ ہی آف اسپنر مجیب الرحمان افغانستان کیلئے مسلسل وکٹ لینے والے بولر ہیں ۔ وہ اس میچ میں ٹیم کیلئے مہلک ہتھیار ثابت ہو سکتے ہیں ۔ حال ہی میں کپتانی سے ہاتھ دھونے کے بعد افغانستان کے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان بھی ایشیا کپ میں خود کو ثابت کرنے کیلئے بے تاب ہوں گے۔ وہ بیٹنگ کے نچلے آرڈر میں گیند سے تیزی سے رن بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی بھی بنگلہ دیش کے خلاف اس میچ میں اپنی بلے بازی کی مہارت ثابت کرنا چاہیں گے۔ شاہدی، ابراہیم زدران، گرباز، نجیب اللہ زدران اور تجربہ کار محمد نبی افغانستان کیلئے بیٹنگ کے شعبے میں اہم ہوں گے، بولنگ یونٹ راشد، فضل الحق فاروقی، مجیب اور نور احمد کے کندھوں پر آرام کرے گا۔