Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشیا کپ : ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا دبدبہ رہا ہے

Updated: August 16, 2025, 10:01 PM IST | New Delhi

ایشیا کپ ایشیا کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ ہے، اس کا آغاز ۱۹۸۴ء میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے کیا تھا۔۲۰۱۶ء سے آئی سی سی کے بڑے ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے کبھی۵۰؍ اوورس اور کبھی ۲۰؍ اوورس کے فارمیٹ میں کھیلا جاتا ہے۔

Indian Cricket Team.Photo.INN
ہندوستانی کرکٹ ٹیم۔ تصویر:آئی این این

کرکٹ شائقین کو ایشیا کپ۲۰۲۵ ءکا بے صبری سے انتظار ہے۔ایشیا کپ۹؍ ستمبر سے۲۸؍ ستمبر ۲۰۲۵ء تک کھیلا جائے گا۔ اس کا اہتمام متحدہ عرب امارات کے دو شہروں دبئی اور ابوظہبی میں کیا جائے گا۔ یہ اس ٹورنامنٹ کا۱۷؍ واں ایڈیشن ہوگا۔ اس بار یہ میچ ٹی  ۲۰؍ فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے، یہ تیسرا موقع ہے کہ ایشیا کپ کا ٹی ۲۰؍ فارمیٹ میں انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ بقیہ۱۴؍ مرتبہ یہ ٹورنامنٹ ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جا چکا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ پہلی بار ایشیا کپ کا میچ کب کھیلا گیا اور کتنی بار ٹرافی کس نے جیتی ہے۔
 ایشیا کپ ایشیا کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ ہے، اس کا آغاز ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے۱۹۸۴ء میں کیا تھا۔۲۰۱۶ء سے اسے کبھی۵۰؍ اوورس اور کبھی۲۰؍ اوورس کے فارمیٹ میں آئی سی سی کے بڑے ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے منعقد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئیے:جمشید پور کی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے پُر عزم

 ایشیا کپ پر ہندوستان کا غلبہ ہے 
ایشیا کپ میں اب تک ہندوستان، سری لنکا اور پاکستان کا غلبہ ہے۔ ایشیا کپ میں ہندوستان، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہمیشہ دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے ہیں۔ ہندوستان  نے سب سے زیادہ۸؍ بار خطاب جیتا ہے، سری لنکا ۶؍ بار  چمپئن  بنا، جب کہ پاکستان نے بھی۲؍ بار ٹرافی اپنے نام کی ہے۔ بنگلہ دیش کئی بار فائنل میں پہنچ چکا ہے لیکن اب تک ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہا ہے۔
 اس بار کل ۸؍ٹیمیں حصہ لیں گی 
 ایشیا کپ۲۰۲۵ء کا آغاز۹؍ ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ سے ہوگا۔ اس بار کل۸؍ ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں ۴۔۴؍ کے ۲؍ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر ٹیم کو اپنے گروپ کی باقی ۳؍ ٹیموں کے خلاف میچ کھیلنا ہوگا۔ پچھلی بار کی فاتح ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا میچ۱۰؍ ستمبر کو میزبان یو اے ای کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK