جمشید پور ایف سی۱۳۴؍ویں انڈین آئل ڈیورنڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں پہلی مرتبہ پہنچنے والی ڈائمنڈ ہاربر ایف سی سے مقابلہ کرے گی۔ یہ میچ اتوار کو جےآر ڈی ٹاٹا اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔
EPAPER
Updated: August 16, 2025, 8:47 PM IST | Jamshedpur
جمشید پور ایف سی۱۳۴؍ویں انڈین آئل ڈیورنڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں پہلی مرتبہ پہنچنے والی ڈائمنڈ ہاربر ایف سی سے مقابلہ کرے گی۔ یہ میچ اتوار کو جےآر ڈی ٹاٹا اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔
جمشید پور ایف سی۱۳۴؍ویں انڈین آئل ڈیورنڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں پہلی مرتبہ پہنچنے والی ڈائمنڈ ہاربر ایف سی سے مقابلہ کرے گی۔ یہ میچ اتوار کو جےآر ڈی ٹاٹا اسپورٹس کمپلیکس میں شام۴؍ بجے شروع ہوگا۔ جمشید پور ایف سی نے گروپ سی کے فاتح کے طور پر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ ڈائمنڈ ہاربر ایف سی بہترین دوسرے نمبر پر رہنے والی ٹیموں میں سے ایک کے طور پر آگے بڑھی ہے۔
خالد جمیل کے قومی ٹیم میں شامل ہونے کے بعد عبوری ہیڈ کوچ اسٹیون ڈائس کی قیادت میں جمشیدپور نہ صرف حکمتِ عملی میں تیز ہے بلکہ بے حد پُرعزم بھی ہے۔ ڈائس نے اس ہموار تبدیلی کی تعریف کی اور ٹیم کی رفتار کو بڑھانے میں گھریلو شائقین کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیئے:میکسویل کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا ٹی ۲۰؍ سیریز پر قابض
کوچ ڈائس نے ٹیم کے رویے کے بارے میں واضح کہا کہ اتوار کو ہمارا مقابلہ پہلی بار ڈائمنڈ ہاربر ایف سی سے ہوگا اور ہم جانتے ہیں کہ وہ ایک مضبوط ٹیم ہے، جو پچھلے۲۳؍ میچوں سے ناقابلِ شکست ہے۔ ہمیں محتاط اور مرکوز رہنا ہوگا۔ میرے کھلاڑی تیار ہیں۔ ہم نے اچھی تربیت کی ہے اور اس چیلنج کے لئے پُرعزم ہیں۔ اپنے گھریلو میدان پر کھیلنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے اور میں اپنے تمام شائقین سے درخواست کرتا ہوں کہ آئیں اور ہمارا ساتھ دیں۔ ہم اس میچ کو جیتنے اور اگلے مرحلے میں اپنی جگہ پکی کرنے کے لئے میدان پر اپنی پوری طاقت لگا دیں گے۔‘‘
جمشیدپور نے گروپ مرحلے میں ترِبھون آرمی ایف سی کو۲۔۳، انڈین آرمی فٹبال ٹیم کو۰۔۱؍ اور لداخ ایف سی کو۰۔۲؍سے شکست دے کر شاندار کارکردگی پیش کی۔ وہیں ڈائمنڈ ہاربر ایف سی نے گروپ مرحلے میں کولکاتا کی مشہور ٹیم محمڈن ایس سی کو ۱۔۲؍ سے ہرا کر شروعات کی، پھر بارڈر سیکوریٹی فورس کو ۱۔۸؍ سے ہرایا لیکن موہن بگان سپر جائنٹ سے ۱۔۵؍سے ہار کا سامنا کیا۔ آخرکار۴؍پلس گول کے فرق نے ہی ابھرتی ہوئی ٹیم کو ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ دلائی۔
ڈائمنڈ ہاربر کی ٹیم نے اس سیزن میں ایک نیا معیار قائم کیا ہے اور ڈیورنڈ کپ میں مختلف مقابلوں میں لگاتار۲۳؍ میچوں تک ناقابلِ شکست رہنے کے ریکارڈ کے ساتھ پہنچی ہے۔ ان کے ہیڈ کوچ کیبو وِکونا نے میچ سے پہلے پُراعتماد انداز میں کہاکہ ہمیں اپنے پچھلے میچ میں مطلوبہ نتیجہ نہیں ملا، لیکن یہ فٹبال کا حصہ ہے۔ ضروری یہ ہے کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں، توجہ مرکوز رکھیں اور اگلے میچ پر اپنا پورا دھیان دیں۔