Inquilab Logo Happiest Places to Work

AskSRK#: شاہ رخ خان نے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیئے

Updated: August 16, 2025, 10:01 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان نے سنیچر کی شام ’’آسک ایس آر کے‘‘ سیشن کے تحت مداحوں کے سوالوں کے جواب دیئے اور کئی اہم باتیں بتائیں۔

Shah Rukh Khan with his son Aryan Khan. Photo: INN
شاہ رخ خان اپنے بیٹے آرین خان کے ہمراہ۔ تصویر: آئی این این

شاہ رخ خان نے طویل عرصے بعد سنیچر کی شام اپنے مداحوں کے ساتھ ایکس پر ’’آسک ایس آر کے‘‘ (#AskSRK) سیشن منعقد کیا جہاں مداحوں نے ان سے سوال پوچھے اور انہوں نے زیادہ سے زیادہ سوالوں کے جواب دینے کی کوشش کی۔ اس دوران انہوں نے کئی اہم باتیں بتائیں:
ایک مداح نے کہا کہ ’’کنگ‘‘ میں آپ کو دیکھنے کیلئے بے تاب ہوں لیکن کیا آپ آرین خان کی سیریز میں بھی نظر آئیں گے؟‘‘ شاہ رخ نے جواب دیا کہ ’’آرین کی سیریز میں میرے علاوہ انڈسٹری کے میرے بہترین دوست بھی نظر آئیں گے۔‘‘ واضح رہے کہ آرین خان کی ہدایتکاری میں بنی ویب سیریز ’’بی او بی‘‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی جس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ شاہ رخ نے مزید کہا کہ ’’یہ ویب سیریز بہت اچھی ہے لیکن آپ سب دیکھ کر بتایئے گا کہ آپ کو کیسی لگی۔‘‘ اس کے ساتھ ہی شاہ رخ نے بتایا کہ سیریز کا ٹیزر ۱۷؍ اگست کو ممبئی میں ایک تقریب میں ریلیز کیا جائے گا۔
ایک مداح نے جب پوچھا کہ ’’کنگ‘‘ کب ریلیز ہوگی تو شاہ رخ نے جواب دیا کہ ’’شوٹنگ جاری تھی مگر زخمی ہوگیا، لیکن کوشش ہے کہ جلد سے جلد شوٹنگ مکمل کرلوں، ان شاء اللہ۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان جیسی شخصیت کے ساتھ نیشنل ایوارڈ کا اشتراک سب سے بڑا اعزاز ہے: وکرانت

ایک مداح نے جب ان سے زخمی کندھے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے پُرلطف جواب دیا، ’’ اسٹارڈم کا بوجھ بہت بھاری ہوتا ہے۔ زخم بھر رہے ہیں میرے دوست! میری صحت کے متعلق پوچھنے کیلئے شکریہ۔‘‘ایک مداح نے پوچھا کہ کندھا زخمی ہونے کے بعد کسی نے کوئی لطیفہ سنایا؟ جس کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ’’ہاں! ایک دوست نے کہا کہ اب تمہارا کندھا زخمی ہے، بانہیں نہیں پھیلا سکوگے تو اداکاری کیسے کروگے؟‘‘
ایک دوسرے مداح نے سوال کیا کہ کیا آرین اداکاری کے میدان میں قدم رکھیں گے؟ میں انہیں سپر ہیرو کے کردار میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ جس کے جواب میں شاہ رخ نے کہا کہ ’’اسے ہدایتکار کے طور پر قبول کرو، اور اس کی تعریف کرو۔ مَیں اداکاری کے میدان میں گھر میں مقابلہ نہیں چاہتا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK