Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشیاڈ: ٹیم انڈیا سیمی فائنل میں داخل

Updated: October 04, 2023, 10:12 AM IST | Agency | Hangzhou

پہلے کوارٹر فائنل میں ہندوستانی ٹیم نے نیپال کو ۲۳؍رن سے شکست دی۔ یشسوی جیسوال کی سنچری۔

Team India players after defeating Nepal. Photo: INN
نیپال کو شکست دینے کے بعد ٹیم انڈیا کے کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان بمقابلہ نیپال کے کوارٹر فائنل کرکٹ میچ میں منگل کو ہندوستان نے یشسوی جیسوال کی ۴۹؍ گیندوں پر۱۰۰؍ رن کی دھماکہ خیز اننگز اور اویس خان اور روی بشنوئی کی مہلک گیند بازی کی بدولت نیپال کو۲۳؍ رن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی کی۔ نیپال۲۰۳؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ ۲۰؍ اوورس میں ۹؍ وکٹوں پر۱۷۹؍رن بنا سکا اور اسے ۲۳؍رن سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
ہندوستان نے منگل کو ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ سلامی بلے بازوں یشسوی جیسوال اور رتوراج گائیکواڑ نے ہندوستانی اننگز کی تیز شروعات کی۔ یشسوی نے۴۹؍ گیندوں پر۷؍ چھکوں اور ۸؍ چوکوں کی مدد سے۱۰۰؍ رن بنائے۔ ہندوستان کی پہلا وکٹ کپتان رتوراج گائیکواڑ کی صورت میں گرا جو بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں روہت کمار کے ہاتھوں کیچ ہو گئے اور۲۳؍ گیندوں پر ۲۵؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد تلک ورما۱۰؍ گیندوں پر ۲؍ رن بنانے کے بعد جلد آؤٹ ہوگئے۔ ان کی جگہ جیتیش شرما بیٹنگ کیلئے آئے اور ۴؍ گیندوں پر ۵؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ شیوم دوبے یشسوی جیسوال کی حمایت کیلئے میدان پر اترے۔ دونوں بلے بازوں نے تیزی سے رن بنائے تاہم ۱۷؍ویں اوور کی دوسری گیند پر بوہرا کو یشسوی ایری نے کیچ دے دیا۔ اس وقت ٹیم کا اسکور۱۵۰؍ رن تھا۔ اس کے بعد بلے بازی کیلئے آنے والےرنکو سنگھ نے۱۵؍ گیندوں پرناٹ آؤٹ ۳۷؍ رن بنائے اور ٹیم کا اسکور۲۰؍ اوورس میں ۲۰۲؍ رن تک پہنچا دیا۔ شیوم دوبے۱۹؍ گیندوں پر۲۵؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ نیپال کی جانب سے دیپندر سنگھ ایری نے۳۱؍ رن کے عوض ۲؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ سومپال کامی اور سندیپ لامیچھانے نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
 ۲۰۳؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں نیپال نے اپنی رفتار برقرار رکھی اور پہلے وکٹ پر۲۹؍ رن جوڑے۔ نیپال کا پہلاوکٹ چوتھے اوور میں ۱۰؍ رن پر آصف شیخ کی صورت میں گرا۔ اویس خان نے آصف شیخ کو جیتیش کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ کروا کر پویلین کا راستہ دکھایا۔ اس کے بعد بیٹنگ کیلئے آنے والے کشال مالا کے ساتھ کشال بھرتیل نے ۳۳؍ رن جوڑے۔ دوسرے وکٹ کی بات کی جائے تو کشال بھرتیل ۲۸؍ رن بنا کر اویس خان کی گیند پر سائی کشور کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ روہت پوڈیل ۳؍ رن بنا کر بشنوئی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ سندیپ جورا ۲۹؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہ عرشدیپ جیسوال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اویس خان نے سومپال کامی کو ۷؍ رن پر سائی کشور کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر نیپال کو ساتواں جھٹکا دیا۔ اس وقت ٹیم کا اسکور۱۵ء۴؍ اوورس میں ۱۵۶؍ رن تھا۔ سندیپ لامیچھانے نیپال کے ۹؍ ویں وکٹ کے طور پر ۵؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اویس نے انہیں سائی کشور کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ کرن کے سی۱۸؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ابیناش بوہرا صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ہندوستان کی طرف سے اویس خان اور روی بشنوئی سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ دونوں نے ۳۔۳؍وکٹ حاصل کئے۔ عرشدیپ سنگھ نے ۲؍وکٹ لئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK