منگولیا میں جاری ایشیائی باکسنگ چیمپئن شپ کے پانچویں دن ہندوستانی خواتین باکسرز نے رنگ میں اپنی دھاک بٹھا دی۔ اسٹار باکسر نکہت زرین، پریہ اور پریتی پوار نے شاندار فتوحات کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
EPAPER
Updated: April 04, 2026, 11:28 AM IST | New Delhi
منگولیا میں جاری ایشیائی باکسنگ چیمپئن شپ کے پانچویں دن ہندوستانی خواتین باکسرز نے رنگ میں اپنی دھاک بٹھا دی۔ اسٹار باکسر نکہت زرین، پریہ اور پریتی پوار نے شاندار فتوحات کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
منگولیا میں جاری ایشیائی باکسنگ چیمپئن شپ کے پانچویں دن ہندوستانی خواتین باکسرز نے رنگ میں اپنی دھاک بٹھا دی۔ اسٹار باکسر نکہت زرین، پریہ اور پریتی پوار نے شاندار فتوحات کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جس سے ہندوستان کے لیے کم از کم تین تمغے یقینی ہو گئے ہیں۔ ہندوستانی مہم کی قیادت کرتے ہوئے نکہت نے فلپائن کی جیا بگاہین کو پہلے ہی راؤنڈ میں (ریفریکو مقابلہ روکنا پڑا) کی بنیاد پر شکست دے دی۔ نکہت کی جارحانہ باکسنگ کا حریف کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔ ورلڈ کپ گولڈ میڈلسٹ پریتی نے میزبان منگولیا کی باکسر کو صفر۔۵؍کے یکطرفہ فیصلے سے ہرا کر دن کی بہترین کارکردگی دکھائی۔
یہ بھی پڑھئے: لیورپول چھوڑنے سے پہلے صلاح مزید ٹرافیزں جیت سکتے ہیں: آرنے سلاٹ
پریہ نے اپنی حکمت عملی اور بہترین دفاع کے ذریعے چین کی چنگیانگ کو۱-۴؍ سے زیر کر کے سیمی فائنل میں قدم رکھا۔ اگرچہ تمغے پکے ہو چکے ہیں، لیکن فائنل تک کا راستہ دشوار گزار ہے۔ سیمی فائنل میں ہندوستانی باکسرز کا سامنا دنیا کے بہترین کھلاڑیوں سے ہوگا۔ نکہت زرین کا مقابلہ چین کی وو یو (پیرس اولمپک گولڈ میڈلسٹ) سے ہوگا۔ پریتی پوار کا سامنا کوریا کی ایم اے جی (اولمپک اور ورلڈ چیمپئن شپ کی کانسی کا تمغہ جیتنے والی) سے ہوگا۔ پریہکا مقابلہ میزبان منگولیا کی نامون مونکور سے ہوگا۔ ۷۰؍کلوگرام کے کوارٹر فائنل میں ہندوستان کے دیپک کو اردن کے زیاد ایشاش کے ہاتھوں ۴-۱؍سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے ساتھ ہی ان کا اس ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہو گیا۔