Inquilab Logo Happiest Places to Work

لیورپول چھوڑنے سے پہلے صلاح مزید ٹرافیزں جیت سکتے ہیں: آرنے سلاٹ

Updated: April 03, 2026, 9:05 PM IST | Liverpool

لیورپول کے منیجر آرنے سلاٹ نے مصری اسٹار فارورڈ محمد صلاح کی کلب کے لیے نو سالہ خدمات کو ’ناقابلِ یقین‘ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اس سیزن کے اختتام پر کلب چھوڑنے سے پہلے مزید دو ٹرافیز اپنے نام کریں گے۔

Salah.Photo:INN
صلاح۔ تصویر:آئی این این

لیورپول کے منیجر آرنے سلاٹ نے مصری اسٹار فارورڈ محمد صلاح کی کلب کے لیے نو سالہ خدمات کو ’ناقابلِ یقین‘ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اس سیزن کے اختتام پر کلب چھوڑنے سے پہلے مزید دو ٹرافیز اپنے نام کریں گے۔
محمد صلاح، جنہوں نے لیورپول کے لیے ۲۵۵؍ گول اسکور کیے ہیں اور ٹیم کو دو پریمیئر لیگ ٹائٹلز، ایک ایف اے کپ، دو لیگ کپ اور ایک چیمپئن لیگ ٹرافی جتانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، گزشتہ ہفتے اعلان کر چکے ہیں کہ وہ رواں سیزن کے اختتام پر کلب کو خیرباد کہہ دیں گے۔
ہفتے کے روز مانچسٹر سٹی کے خلاف ہونے والے اہم ایف اے کپ کوارٹر فائنل سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے آرنے سلاٹ نے تصدیق کی کہ صلاح میچ کے لیے دستیاب ہیں۔انہوں نے گزشتہ دو روز ہمارے ساتھ ٹریننگ کی ہے اور وہ کل کے میچ کے لیے دستیاب ہیں۔ انہوں نے اس کلب کے لیے جو کچھ کیا وہ برسوں سے ہر تین دن بعد گول اسکور کرنا اور اسسٹ فراہم کرنا ہے۔ میں صرف یہی امید کر سکتا ہوں کہ وہ سیزن کے اختتام تک اپنے ریکارڈ میں دو مزید ٹرافیاں شامل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھئے:ایرانی خواتین فٹ بالرز نے شدید دباؤ اور آسٹریلیا میں پناہ کی کہانی سنا دی


 لیورپول اس وقت ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے اور ٹاپ پر موجود آرسنل سے ۲۱؍ پوائنٹس پیچھے ہے، تاہم وہ چیمپئن لیگ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ چکے ہیں جہاں بدھ کو ان کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین سے ہوگا۔ لیورپول کے نمبر ون گول کیپر ایلسن بیکر انجری کے باعث سیزن کے بقیہ اہم میچوں سے باہر ہیں، تاہم سلاٹ کو امید ہے کہ وہ سیزن کے بالکل آخر تک فٹ ہو جائیں گے۔ٹانگ ٹوٹنے کے باعث ۱۰۱؍ دن تک میدان سے باہر رہنے والے اسٹرائیکر الیگزینڈر اسحاق نے ٹریننگ شروع کر دی ہے، لیکن منیجر کے مطابق انہیں فوری طور پر اسٹارٹنگ الیون میں شامل کرنا قبل از وقت ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:صاحبزادہ فرحان ۲۰۲۵ء سے اب تک دنیا کے کامیاب ترین ٹی ۲۰ ؍بلے باز بن گئے


 لیورپول اس سیزن میں پریمیئر لیگ کے دونوں میچز مانچسٹر سٹی سے ہار چکا ہے، لیکن سلاٹ کا ماننا ہے کہ فروری میں اینفیلڈ پر سٹی کے خلاف ان کی ٹیم کا بالادستی والا کھیل ثابت کرتا ہے کہ وہ پیپ گارڈیولا کی ٹیم کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔سلاٹ نے کہا، اب ہمیں یہی کارکردگی ان کے اسٹیڈیم (اتحاد اسٹیڈیم) میں دکھانی ہے، جو اینفیلڈ کے ۶۰؍ ہزار حامیوں کے بغیر ایک مشکل چیلنج ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK