• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایشین چمپئن ٹرافی : ہندوستان نے جاپان کو ۵؍گول سے روند دیا

Updated: September 10, 2024, 11:17 AM IST | Agency | Hulunbuir

ہندوستان کی ہاکی ٹیم ٹورنامنٹ میں دوسری فتح کے بعد گروپ میں سرفہرست ہے۔ ٹیم انڈیا کے لئے سکھجیت سنگھ نے۲؍گول کئے اور ابھیشیک ،اتم اور سنجے نے ایک ایک گول کیا۔

Indian hockey players are seen after winning the match. Photo: INN
ہندوستان کےہاکی کھلاڑی میچ جیتنے کے بعد نظر آرہے ہیں۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان نے پیر کو ایشین چمپئن ٹرافی۲۰۲۴ء ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں جاپان کو۱۔ ۵؍گول سے شکست دی۔ یہ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی مسلسل دوسری جیت ہے اور اس کے ساتھ وہ ۶؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ 
ہندوستانی ٹیم نے پیر کو موکی ہاکی ٹریننگ بیس پر منعقدہ میچ کے پہلے کوارٹر میں جاپان کو دباؤ میں رکھا۔ ہندوستانی ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا اور مسلسل دو گول کئے۔ دوسرے ہی منٹ میں سکھجیت سنگھ نے فیلڈ گول کر کے اپنی ٹیم کا کھاتہ کھول دیا۔ اسی دوران ہندوستانی فارورڈ کھلاڑی ابھیشیک نے فیلڈ گول کر کے اسکور کو۰۔ ۲؍گول کر دیا۔ اس کے بعد جاپانی کھلاڑیوں نے مسلسل دو پنالٹی کارنر حاصل کئے لیکن وہ ایک بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ 
پہلے کوارٹر میں ۰۔ ۲؍گول کی برتری پر ہرمن پریت سنگھ کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم نے اپنا جارحانہ آغاز جاری رکھا اور ۱۷؍ویں منٹ میں سنجے نے پنالٹی کارنر کو گول میں بدل دیا۔ ابتدائی ناکامیوں کے بعد جاپان نے جارحانہ مظاہرہ کیا لیکن ہندوستانی ڈیفنس نے جاپانی کھلاڑیوں کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک ہندوستان کی برتری ۰۔ ۳؍گول تھی۔ 
  تیسرے کوارٹر میں جاپانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور ۴۱؍ویں منٹ میں کامیابی حاصل کی۔ جب کازوماسا ماتسوموٹو نے جاپان کیلئے فیلڈ گول کیا تو اسکور۱۔ ۳؍ ہوگیا۔ چوتھے کوارٹر کا آغاز جارحیت کے ساتھ ہوا اور اس کوارٹر میں ہندوستان نے ۲؍ گول کئے۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے میچ ختم ہونے سے۶؍ منٹ قبل چوتھا گول کیا۔ اتم سنگھ نے ۵۴؍ویں منٹ میں فیلڈ گول کیا۔ ہندوستان کیلئے سکھجیت سنگھ (دوسرے، ۶۰؍ ویں منٹ)، ابھیشیک (تیسرے منٹ)، سنجے (۱۷؍ویں منٹ) اور اتم سنگھ ( ۵۴؍ویں منٹ) نے گول کئے۔ جاپان کی جانب سے واحد گول کازوماسا ماتسوموتو ( ۴۱؍ویں منٹ میں ) نے کیا۔ میچ کے بعد ابھیشیک نے کہاکہ آج یہ ایک مکمل ٹیم کی کوشش تھی اور ہم بنیادی باتوں پر قائم رہے۔ ہم نے اچھی طرح حملہ کیا اور یقینی بنایا کہ ہم نشانے پر ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK