Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن کی تصدیق: ایران اب بھی ورلڈ کپ کا حصہ ہے

Updated: March 16, 2026, 9:03 PM IST | New Delhi

ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے واضح کیا ہے کہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم اب بھی جون میں امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں شرکت کے لیے تیار ہے۔

Iranian Football Team.Photo:INN
ایرانی فٹبال ٹیم کی کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے واضح کیا ہے کہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم اب بھی جون میں امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں شرکت کے لیے تیار ہے۔ اے ایف سی کے جنرل سیکریٹری ونڈسر جان نے ان تمام خدشات کو مسترد کر دیا ہے جن میں ایرانی ٹیم کی شرکت پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔
کوالالمپور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ونڈسر جان نے کہاکہ ’’ایران ہمارا ممبر ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ کھیلیں۔ جہاں تک ہمیں علم ہے، ایران ورلڈ کپ کھیل رہا ہے۔ یہ ایک جذباتی وقت ہے اور بہت سی باتیں کہی جا رہی ہیں، لیکن حتمی فیصلہ ایرانی فیڈریشن کو کرنا ہے اور انہوں نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں شرکت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:اروندھتی ریڈی اور فاطمہ ثناآئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد

یہ بیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس سوشل میڈیا پیغام کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگرچہ ایرانی ٹیم کا خیر مقدم ہے، لیکن موجودہ جنگی صورتحال میں ان کی اپنی ’’حفاظت اور زندگی‘‘‘ کے پیش نظر ان کا وہاں ہونا مناسب نہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ماتربھومی: سلمان خان نے اپنی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کا نام کیوں بدلا؟

ایرانی فٹ بال فیڈریشن اور ٹیم نے صدر ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام پر واضح کیا کہ یہ ٹورنامنٹ فیفا  کے زیر انتظام ہے، کسی ملک یا صدر کے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’کوئی بھی ہمیں اس عالمی مقابلے سے باہر نہیں کر سکتا۔‘‘ اگرچہ ایرانی وزیر کھیل احمد دنیامالی نے گزشتہ ہفتے سرکاری ٹی وی پر موجودہ حالات میں شرکت کو مشکل قرار دیا تھا، لیکن ٹیم اور فیڈریشن نے اپنے حالیہ بیانات میں شرکت کی خواہش کی تصدیق کی ہے۔ ایران فیفا رینکنگ میں ۲۰؍ویں نمبر پر ہے اور ایشیا کی ایک مضبوط ٹیم مانی جاتی ہے۔ ورلڈ کپ میں ان کے میچز :بمقابلہ نیوزی لینڈ: ۱۶؍ جون (انگلووڈ، کیلیفورنیا)،بمقابلہ  بلجیم : ۲۱؍جون (انگلووڈ، کیلیفورنیا)
بمقابلہ مصر: ۲۷؍ جون (سیئٹل)۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK