سلمان خان نے اپنی فلم’’بیٹل آف گلوان‘‘ کا نام کیوں بدلا، اس کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔ انہوں نے۱۶؍ مارچ کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلم کا نام بدلنے کی اطلاع دی۔
EPAPER
Updated: March 16, 2026, 7:23 PM IST | Mumbai
سلمان خان نے اپنی فلم’’بیٹل آف گلوان‘‘ کا نام کیوں بدلا، اس کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔ انہوں نے۱۶؍ مارچ کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلم کا نام بدلنے کی اطلاع دی۔
سلمان خان بالی ووڈ کے ایسے اداکار ہیں جن کی ہر فلم کے لیےمداح بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ کافی عرصے سےمداح ان کی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘کے لیے پرجوش ہیں، جو انہوں نے ڈائریکٹر اپورو لاکھیا کے ساتھ مل کر بنائی ہے۔ جہاں ایک طرف مداح انہیں اس فلم میں بڑے پردے پر دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں، وہیں سلمان نے اپنی اس فلم کا نام بدلنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے’’بیٹل آف گلوان‘‘کا نام بدل کر’’ماتربھومی: می وار ریسٹ ان پیس‘‘رکھ دیا ہے۔
۱۶؍ مارچ کو سلمان کی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ آئی جس میں انہوں نے بتایا کہ اب ان کی فلم کا نیا نام ’’ماتربھومی: می وار ریسٹ ان پیس‘‘ ہے۔ اس کے بعد یہ سوال اٹھنے لگا کہ آخر سلمان نے ایسا فیصلہ کیوں لیا۔ اب اس سوال کا جواب بھی مل گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:شان پین کا تیسرا آسکر، مگر تقریب میں غیرحاضری نے سب کو حیران کر دیا
سلمان نے نام کیوں بدلا؟
بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کا ٹائٹل کافی محدود لگ رہا تھا۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ یہ ٹائٹل کسی مخصوص واقعہ پر مبنی ہے، لیکن سلمان چاہتے تھے کہ ٹائٹل ایسا ہو جو ایک بڑے منظرنامے کو ظاہر کرے۔ یعنی ایسا لگے کہ فلم کی کہانی کا دائرہ محدود نہیں بلکہ وسیع ہے۔ اسی لیے سلمان نے فلم کا ٹائٹل بدل کر ’’ماتربھومی: می وار ریسٹ ان پیس‘‘رکھ دیا۔
یہ بھی پڑھئے:رافینہ کی ہیٹ ٹرک؛ بارسلونا کی سیویلا کے خلاف بڑی جیت
سلمان نے اس بار ریلیز ڈیٹ نہیں بتائی
اب سلمان کی یہ فلم’’ماتربھومی: می وار ریسٹ ان پیس‘‘کے نام سے ہی ریلیز ہوگی۔ تاہم، یہ فلم کب تک سنیما گھروں میں آئے گی، اس بارے میں ابھی کچھ واضح نہیں ہے۔ پہلے تو فلمسازوں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ یہ فلم۱۷؍ اپریل کو آئے گی، لیکن اس بار ’’ماتربھومی‘‘کے نام سے سلمان نے جو پوسٹر شیئر کیا ہے اس پر فلم کی ریلیز ڈیٹ درج نہیں ہے۔ گزشتہ کچھ وقت سے یہ بھی بات ہو رہی ہے کہ فلم ۱۷؍ اپریل سے ملتوی ہو چکی ہے، تاہم ابھی سرکاری اعلان کا انتظار ہے۔