• Mon, 21 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشین گیمز: نشانے بازی میں ہندوستان کی چاندی

Updated: September 21, 2026, 12:01 PM IST | Agency | Nagoya

الاوینل نے ٹیم ایونٹ اور انفرادی زمرے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

India`s Elavenil achieved double success in shooting. Photo: PTI
ہندوستان کی الاوینل نے نشانہ بازی میں دوہری کامیابی حاصل کی۔ تصویر: پی ٹی آئی

ہندوستانی نشانہ باز الَاوینِل والاریوان کیلئے ایشین گیمز  کے خواتین کے ۱۰؍ میٹر ایئر رائفل مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنا تقریباً یقینی دکھائی دے رہا تھا۔ وہ فائنل مقابلے کے بیشتر وقت برتری پر رہیں اور ۲۰؍ شاٹس تک انہوں نے خود پر قابو رکھا۔۲۱؍ویں شاٹ کے بعد بھی وہ آگے تھیں، لیکن آخری مرحلے میں انہیں چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔

دن کے آغاز میں ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی الَاوینِل والاریوان گولڈن ڈبل مکمل کرنے کے بہت قریب پہنچ گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان نے بنگلہ دیش کو روند کر فائنل میں قدم رکھا

انہوں نے ۴ء۲۵۲؍پوائنٹس کے ساتھ مقابلہ ختم کیا، جو جاپان کی ہیناتا تائیچی سے صرف ۶ء۰؍ پوائنٹس کم تھا۔ تائیچی نے آخری شاٹ میں ۲ء۱۰؍ پوائنٹس حاصل کرکے مجموعی اسکور ۰ء۲۵۳؍تک پہنچایا اور طلائی تمغہ جیت کر  ایشین گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ جنوبی کوریا کی بان ہیوجِن نے ۴ء۲۳۰؍ائنٹس کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔

انہوں نے اس سے قبل سونم ماسکر اور وِدارشا ونود کے ساتھ مل کر خواتین کے ۱۰؍ میٹر ایئر رائفل ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے مجموعی طور پر۰ء۱۸۹۸؍پوائنٹس حاصل کرکے چین کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کی۔ چین نے ۲ء۱۹۰۴؍پوائنٹس کے عالمی ریکارڈ اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا جبکہ جاپان نے ۱۸۹۷ء۱؍پوائنٹس کے ساتھ کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ان ۲؍ چاندی کے تمغوں کیساتھ ہندوستان نے آئچی-ناگویا گیمز میں نشانہ بازی میں پہلا تمغہ جیتا  جس میں الَاوینِل ملک کی ابتدائی تمغہ مہم میں نمایاں رہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK