• Mon, 21 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

موٹرولاایج ۷۰؍میکس: اعلیٰ طبقے کیلئے موٹرولا کا ایک عمدہ فون

Updated: September 21, 2026, 12:36 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

خصوصی طور پر اس کے ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی ہے، ڈسپلے اور پروسیسر عمدہ استعمال کی گیا ہے، کیمرے کی کوالیٹی بھی اچھی ہے اور بیٹری بھی بہتر ہے۔

Motorola 70 Max from the front and back. Photo: INN
موٹرولا۷۰؍ میکس آگے اور پیچھے سے۔ تصویر: آئی این این

موٹرولا کے لیے یہ سال خاصا مصروف رہا ہے، خصوصاً اسمارٹ فونزکی لانچنگ کے معاملے میں۔ ٹیکنالوجی کمپنی نے پہلی مرتبہ کتاب کی طرح کھلنے والا فولڈ ایبل فون پیش کیا، جسے حیرت انگیز طور پر موٹرولا ریزر فولڈ کا نام دیا گیا۔ یہ اس کمپنی کے لیے ایک منطقی اگلا قدم تھا،جس نے اب تک کلیم شیل ڈیزائن والے ریزر فولڈ ایبل فونز اور درمیانی رینج کی جی سیریز کے ذریعے مارکیٹ میں اپنی جگہ مضبوط کی ہے۔ تاہم اس سال موٹرولا نے اپنے صارفین کو اس سے کہیں زیادہ دیا ہے۔ کمپنی نے اپنی ایج سیریز کو بھی وسعت دی ہے، جو مناسب قیمت میں بہتر فیچرز دینے کے لیے جانی جاتی ہے۔ اسی سلسلے میں ’’میکس‘‘ ماڈل بھی ہندوستانی بازار میں متعارف کرایا گیا ہے۔

قیمت: ایج سیریز کے نسبتاً مہنگے ماڈلز میں شامل موٹرولا ایج ۷۰؍میکس حال ہی میں ہندوستان میں لانچ کیا گیا ہے اور اس کی قیمت ۵۵؍ہزار روپےسے کم رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سیمسنگ گلیکسی اے ۲۷: قیمت میں اضافہ لیکن خصوصیات میں کمی

 ڈیزائن: اگر آپ موٹرولاکے فونز پر نظر رکھتے ہیں تو اس کے ڈیزائن میں ایک خاص یکسانیت محسوس ہونے لگی ہے۔موٹرولا ایج۷۰؍ میکس کو پہلی مرتبہ دیکھ کر یہ احساس خوشگوار حیرت کا باعث بنتا ہے کہ اس بار کمپنی نے کچھ مختلف کرنے کی کوشش کی ہے۔اس کا نمایاںمربع کیمرا ماڈیول دھات سے تیار کیا گیا ہے۔ ایج ۷۰؍پرو پلس اور ایج ۷۰؍پرو کے برعکس ایج ۷۰؍میکس میں فلیٹ بیک پینل اور فلیٹ مڈ فریم دیا گیاہے۔ پشت پر موجود ٹیکسچر والا پینل چھونے میں ہموار محسوس ہوتا ہے، جبکہ دھاتی مڈ فریم ہاتھ میں مضبوط گرفت فراہم کرتا ہے۔ 

ڈسپلے: فون کے فرنٹ پر موجود ڈسپلے اس قیمت کے زمرے میںبہترین ڈسپلے میں شمار کیا جا سکتا ہے۔۵ء۱؍کےایکسٹریم امولیڈ پینل روشن اور جاندار ہے اور اس کے رنگ خاصے شوخ دکھائی دیتے ہیں۔ ڈسپلے۱۴۴؍ ہرٹزتک ریفریش ریٹ فراہم کرتا ہے، تاہم ایسا لگتا ہے کہ یہ سہولت بنیادی طور پر گیمنگ موڈ کے لیے مخصوص ہے۔ 

کارکردگی: موٹرولا ایج ۷۰؍میکس میں کوالکوم کا دوسرا سب سےطاقتور موبائل پلیٹ فارم استعمال کیا گیا ہے۔ فون میں۳؍ نینو میٹرٹیکنالوجی پر تیار کردہ اوکٹا کور اسنیپ ڈریگن۸؍جین۵؍چپ سیٹ دیا گیا ہے۔ 

کیمرا: موٹرولا ایج ۷۰؍میکس میں پشت پر۳؍کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے، لیکن اس میں ٹیلی فوٹولینس موجود نہیں۔ یہ قدرے مایوس کن بات ہے، خاص طور پر اس لیے کہ ایج ۷۰؍پرو پلس میں کم قیمت پر ٹیلی فوٹو کیمرا دستیاب ہے۔اس کے باوجود ایج ۷۰؍میکس ایک قابلِ اعتماد کیمرا فون ثابت ہوتا ہے۔ اس کا ۵۰؍ میگا پکسل کا پرائمری کیمرا دن کی روشنی میں اچھی تصاویر کھینچتا ہے اور تصاویرمیں تفصیلات بھی مناسب مقدار میں موجود ہوتی ہیں۔ مجموعی کارکردگی زیادہ تر معاملات میں حریف فونز کے برابر رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: چارلس ٹر ِٹ: برطانوی معیار اور کلاسیکی انداز پر مبنی فیشن برانڈ

اس کے سونی ایل وائی ٹی ۷۱۰؍سینسر کا ایک بڑا فائدہ رنگوں کی بہتر پیش کش ہے۔ تصاویر میں رنگ شوخ اور جاندار نظر آتے ہیں اور زیادہ ترصورتوں میں رنگ حقیقت کے قریب رہتے ہیں۔ یہ کیمرا ایک ہی رنگ کے مختلف شیڈز میں بھی واضح فرق کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ تاہم تیز روشنی میں کھینچی گئی بعض تصاویر میں معمولی نوائز نظرآ سکتا ہے۔ مجموعی طور پر دن کے وقت کیمرا مستقل اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔

بیٹری: موٹرولا ایج۷۰؍میکس کی ایک بڑی خوبی اس کی ۷؍ ہزار ۱۰۰؍ ایم اے ایچ بیٹری ہے، جو اس زمرے میں دستیاب سب سےبڑی بیٹریوں میں سے ایک ہے۔ یہ بیٹری عام اور معتدل استعمال میں آسانی سے ڈیڑھ سے دو دن تک ساتھ دے سکتی ہے۔ جبکہ یہ محض ایک گھنٹہ میں پورا چارج ہوسکتا ہے۔

چند اہم باتیں

 اسکرین         ۸ء۶ ؍انچ کیو ایچ ڈی پلس
پروسیسر        اسنیپ ڈریگون ۸؍، جینریشن ۵
سافٹ ویئر     اینڈرائڈ ۱۶؍ پر مبنی ہیلو یو آئی
ریم               ۱۲؍جی بی
اسٹوریج        ۲۵۶؍ جی بی
کیمرہ            ۵۰+۸؍میگا پکسل 
سیلفی کیمرہ ۳۲؍میگا پکسل
بیٹری             ۷۱۰۰؍ایم اے ایچ 
فاسٹ چارج   وائر:۹۰؍ واٹ، وائر لیس:۲۵؍واٹ

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK