Inquilab Logo

ایشین شوٹنگ :۱۰؍ میٹر ایئر پسٹل میں سربجوت نے کانسہ کا تمغہ جیتا

Updated: October 25, 2023, 11:39 AM IST | Agency | Changwon-si

ہندوستانی پستول شوٹر سربجوت سنگھ نے منگل کو ایشین شوٹنگ چمپئن شپ۲۰۲۳ء کے۱۰؍ میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیت کر اولمپک کوٹہ حاصل کر لیا ہے۔

The target was Sarbjot Singh. Photo: INN
نشانہ بازسربجوت سنگھ ۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی پستول شوٹر سربجوت سنگھ نے منگل کو ایشین شوٹنگ چمپئن شپ۲۰۲۳ء کے۱۰؍ میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیت کر اولمپک کوٹہ حاصل کر لیا ہے۔ یہ شوٹنگ میں ہندوستان کا آٹھواں اور پسٹل ایونٹ میں پہلا کوٹہ ہے۔
  جنوبی کوریا کے چانگون میں منگل کو کھیلے جانے والے فائنل میں سربجوت سنگھ۲۲۱ء۱؍ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ چین کے زانگ ایفان اور لیو جنیاو نے بالترتیب ۲۴۳ء۷؍اور۲۴۲ء۱؍ پوائنٹس کے ساتھ سونے اور چاندی کے تمغے جیتے۔
  ایشین شوٹنگ چمپئن شپ۲۰۲۳ء پیرس ۲۰۲۴ء اولمپکس کیلئے کوالیفائنگ ایونٹ ہے۔ ایتھلیٹس اس ایونٹ میں اولمپک کوٹہ کے کل ۲۴؍ مقامات کیلئے کوشاں ہیں ، جس میں اولمپک شوٹنگ کے۱۲؍ مقابلوں میں سے ہر ایک میں سرفہرست دو فئیشرس (ہر ملک میں سے ایک) اپنی قومی ٹیموں کیلئے کوٹہ کی جگہ یقینی کریں گے۔ چین نے پہلے ہی مردوں کے۱۰؍ میٹر ایئر پسٹل میں کوالیفائنگ مقابلوں سے زیادہ سے زیادہ ۲؍ کوٹے حاصل کرلئے تھے، سربجوت سنگھ نے میڈل راؤنڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے ہندوستان کیلئے کوٹہ حاصل کیا۔ ہندوستانی شوٹر سربجوت ۴۸؍رکنی ایتھلیٹس کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ۵۸۱؍ پوائنٹس کے ساتھ ۸؍ویں نمبر پر رہے اور میڈل راؤنڈ میں اپنی جگہ یقینی کی۔ خیال ر ہے کہ ایشیائی کھیل۲۰۲۳ء میں سربجوت سنگھ نے مردوں کی ۱۰؍ میٹر ایئر پسٹل ٹیم کے ساتھ گولڈ میڈل اور۱۰؍ میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ ہندوستان کی ٹیم کے رکن شیو ناروال۵۷۶؍ پوائنٹس کے ساتھ۲۰؍ ویں نمبر پر رہے اور کوالیفائی نہیں کر سکے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK