Updated: June 13, 2025, 1:02 PM IST
|
Agency
| Stuttgart
ڈبلز اسپیشلسٹ اور تجربہ کارہندوستانی ٹینس اسٹار روہن بوپنا نے بلجیم کے سینڈر گیل کے ساتھ مل کر اے ٹی پی ۲۵۰؍ باس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بناکرندوستان کی امیدوں کو برقرار رکھاجبکہ یوکی بھامبری اور این سری رام بالاجی اپنی اپنی ڈبلز شراکت داری میں ابتدائی راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئے۔
روہن بوپنا۔ تصویر: آئی این این

۴۵؍سالہ روہن بوپنا، جو اپنے طویل اور کامیاب ڈبلزکریئر کیلئے جانے جاتے ہیں، نے اپنے بلجیم کے ساتھی سینڈر گِیل کیساتھ ٹورنامنٹ میں مضبوط آغاز کیا۔ تیسری سیڈ اس جوڑی کا مقابلہ مقامی چیلنجرز جیکب شنائیٹر اور مارک والنر سے تھا۔ یہ میچ توقع سے زیادہ سخت ثابت ہوا۔ بوپنا اور گِیل نے پہلا سیٹ ۳۔ ۶؍سے آسانی سے جیت لیا لیکن دوسرے سیٹ میں مقامی جوڑی نے زبردست واپسی کی اور۵۔ ۷؍سے جیت حاصل کرکے میچ کو فیصلہ کن سپر ٹائی بریک میں دھکیل دیا۔ تجربہ کار بوپنا اور گِیل نے دباؤ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائی بریک کو۹۔ ۱۱؍ سے جیت کر ایک گھنٹہ ۲۱؍منٹ میں میچ اپنے نام کر لیا۔ یہ جیت انہیں ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں لے گئی ہے، جہاں وہ مزید آگے بڑھنے کی امید رکھیں گے۔
دوسری جانب، یوکی بھامبری اور ان کے امریکی ساتھی رابرٹ گیلووے کو میکسیکو کے سینٹیاگو گونزالیز اور امریکہ کے آسٹن کرائیجسک کے ہاتھوں ایک گھنٹہ ۳۴؍منٹ میں ۵۔ ۷، ۵۔ ۷؍ سے شکست ہوئی۔ یہ میچ ایک گھنٹہ ۳۴؍ منٹ تک چلا اور اس میں دونوں جوڑیوں کے درمیان بہت کم فرق تھا۔ بالاجی اور ان کے میکسیکن ساتھی میگوئل ریئس وریلا کو دوسری سیڈ فرانسیسی جوڑی سیڈیو ڈومبیا اور فیبین ریبول کے خلاف۵۔ ۷، ۳۔ ۶؍ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ ہار بالاجی اور ان کے ساتھی کیلئے ٹورنامنٹ میں ایک مختصر سفر کا باعث بنی۔