• Sat, 10 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا ’اے‘ نے انڈیا ’اے‘ کو ۶۹؍رنوں سے ہرادیا

Updated: October 10, 2026, 1:35 PM IST | Agency | Pondicherry

 سیم کونسٹاس (۶۷)، جوش فلپے (۵۸) کی نصف سنچریوں اور  جانسن (۳؍ وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا’ اے‘ نے جمعہ کو دوسرے غیر رسمی ون ڈے میں انڈیا’ اے‘ کو ۶۹؍ رنوں سے شکست دے کر ۳؍ میچوں کی سیریز میں دو۔صفرکی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

Sam Konstas scored a magnificent half-century. Photo: INN
سیم کونسٹاس نے شاندار ہاف سنچری بنائی۔ تصویر: آئی این این

 سیم کونسٹاس (۶۷)، جوش فلپے (۵۸) کی نصف سنچریوں اور  جانسن (۳؍ وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا’ اے‘ نے جمعہ کو دوسرے غیر رسمی ون ڈے میں انڈیا’ اے‘ کو ۶۹؍ رنوں سے شکست دے کر ۳؍ میچوں کی سیریز میں دو۔صفرکی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

۲۷۶؍ رنوں کے ہدف کے تعاقب میں انڈیا’ اے‘ کی ٹیم ۵۹؍رن پر ۴؍ وکٹیں گنوا چکی تھی۔ رجت پاٹیدار نے ۸۲؍ گیندوں پر ۶۷؍ رنوں کی اننگز کھیل کر مزاحمت کی لیکن جانسن کی تیز اور اچھال لیتی گیند پر پُل شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ڈیپ اسکوائر لیگ پر کیچ ہوگئے۔ انڈیا’ اے‘ کی پوری ٹیم ۲۰۶؍ رنوں پر آل آؤٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھئے: سنجو سیمسن نے اپنی بلے بازی سے ناقدین کو جواب دیا

اس سے قبل آسٹریلیا ’اے‘ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۲۷۵؍ رن بنائے۔ کونسٹاس اور فلپے نے دوسرے وکٹ کیلئے۱۱۶؍  گیندوں پر ۱۰۱؍ رنوں کی شراکت کی۔ کونسٹاس نے ۸۸؍ گیندوں پر ۶۷؍ اور فلپے نے ۵۸؍رن بنائے۔ کونسٹاس کی ہندوستان کے دورے میں ۶؍ اننگز میں یہ پہلی نصف سنچری تھی۔

جانسن نے ۳؍ وکٹ لے کر انڈیا’ اے‘ کی بیٹنگ کو مسلسل دباؤ میں رکھا اور بین ڈوارشویس اور رائلی میریڈتھ نے بھی ان کا اچھا ساتھ دیا۔ جانسن نے دیو دت پڈیکل کو شارٹ گیند پر آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کو ابتدائی کامیابی دلائی۔ انڈیا’ اے‘ کی جانب سے پاٹیدار کے علاوہ کوئی بلے باز آسٹریلیا’ اے‘ کے تیز گیندبازی حملے کا مؤثر انداز میں سامنا نہیں کرسکا۔انڈیا’ اے‘ کے اسپن گیندباز وِپراج نگم، انوکول رائے اور نشانت سندھو نے درمیانی اور آخری اوورز میں آسٹریلیا ’اے‘ کے بلے بازوں کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی لیکن کونسٹاس اور فلپے کی شراکت نے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کردی۔ آسٹریلیا’ اے ‘کے تیز گیندبازوں نے اس کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے انڈیا’ اے‘ کی پوری ٹیم کو ۲۰۶؍ رنوں پر سمیٹ دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK