Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا ’اے‘ کی خواتین ٹیم نے ٹی۔۲۰؍سیریز میں ہندوستان کا مکمل صفایا کردیا

Updated: August 11, 2025, 1:45 PM IST | Agency | Mackay

سیانا جنجر کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت تیسرے اور آخری میچ میں میزبان ٹیم نے انڈیا’اے‘ کو ۴؍رنوں سے شکست دےدی۔

Sienna Ginger delivered an all-round performance for Australia. Photo: INN
سیانا جنجر نے آسٹریلیا کیلئے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تصویر: آئی این این

سیانا جنجر (۱۷؍ناٹ آؤٹ/۴؍ وکٹ) کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بنیاد پر آسٹریلیا’ اے‘  کی خواتین ٹیم نے اتوار کو تیسرے  ٹی۔۲۰؍میچ میں انڈیا’  اے‘ کو ۴؍ رنوں سے شکست دے کر سیریز میں تین صفرسے کلین سویپ کیا۔
 ۱۴۵؍ رنوں کے ہدف کے تعاقب میں انڈیا’ اے‘ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے ۴؍ رن کے اسکور پر دنیش ورندا (۴) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کیلئے آنے والی اوما چھیتری  بھی صرف ۳؍ رن بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ راگھوی بشٹ نے شیفالی ورما کے ساتھ تیسرے وکٹ کیلئے۴۳؍ رن جوڑے۔ آٹھویں اوور میں سیانا جنجر نے شیفالی ورما کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ شیفالی ورما نے ۲۵؍ گیندوں میں ۶؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر (۴۱) رن بنائے۔
 اس کے بعد جیت کی جانب گامزن انڈیا  ’اے‘ کو سیانا جنجر نے راگھوی بشٹ کو اسٹمپ آؤٹ کر کے چوتھا جھٹکا دیا۔ راگھوی بشٹ نے ۲۵؍گیندوں میں ۲؍ چوکوں کی مدد سے ۲۵؍ رن بنائے۔ مینو منی کے  ۲۹؍گیندوں  پر ۳۰؍  رنبناکر آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا’ اے‘ نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ اس کے بعد انڈیا ’ اے‘ کا کوئی بلے باز آسٹریلیائی گیندبازی اٹیک کے سامنے نہ ٹھہر سکا۔ کپتان رادھا یادو (۹)، تنوجا کنور (ایک) اور سجیون سجنا (۳) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ مینو منی (۳۰) کا ٹیم کے۱۱۶؍ کے اسکور پر پانچویں کھلاڑی کے طور پر رن آؤٹ ہونا انڈیا’ اے‘ کیلئے خطرناک ثابت ہوا اور اس کے ساتھ ہی اس کی جیت کی امید ٹوٹ گئی۔ انڈیا ’اے‘ ٹیم مقررہ ۲۰؍اوور میں ۸؍ وکٹوں پر ۱۴۰؍ رنہی بنا سکی اور میچ ۴؍ رنوں سے ہار گئی۔
 آسٹریلیا’ اے‘ کیلئے سیانا جنجر نے ۴؍ اوور میں ۱۶؍رن دے کر ۴؍ وکٹیں حاصل کیں۔ لوسی ہیملٹن اور ایمی ایڈگر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
 اس سے قبل آسٹریلیا’ اے‘  نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا کیلئے  الیسا ہیلی اور تالیا ولسن کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کیلئے۳۷؍  رن جوڑے۔ چھٹے اوور میں سجیون سجنا نے ایلیسا ہیلی (۲۷) کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد رادھا یادو نے تالیہ ولسن (۱۴) کو آؤٹ کیا۔ کورٹنی ویب (ایک)، انیکا لیروئیڈ (۲۱) اور میڈلین پینا (۳۹) کو پریما راوت نے آؤٹ کیا۔ کپتان نکول فولتھم (۱۱)، ٹیس فلنٹوف (۱۱) بناکر آؤٹ ہوئیں۔ آسٹریلیا نے مقررہ ۲۰؍ اوور میں  ۸؍ وکٹوں پر ۱۴۴؍رن بنائے۔ سیانا جنجر ۷؍ گیندوں پر  ۱۷؍رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔انڈیا’ اے‘ کی جانب سے پریما راوت اور رادھا یادو نے۳۔۳؍ وکٹیں حاصل کیں۔ سجیون سجنا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK