ناتھن لاین اور مشیل اسٹارک (۳۔۳؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز کو۱۳۳؍ رن سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: July 07, 2025, 4:18 PM IST | Saint George
ناتھن لاین اور مشیل اسٹارک (۳۔۳؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز کو۱۳۳؍ رن سے شکست دے دی۔
ناتھن لاین اور مشیل اسٹارک (۳۔۳؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز کو۱۳۳؍ رن سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ۳؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں صفر۔۲؍ سے ناقابل تسخیربرتری حاصل کر لی۔
آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے۲۷۷؍ رن کے ہدف کے جواب میں دوسری اننگز میں بلے بازی کے لیے اتری ویسٹ انڈیز کے بلے باز آسٹریلیائی گیند بازی کے حملے کے سامنے زیادہ دیر تک نہ ٹھہر سکے اور ان کی پوری ٹیم۳۴ء۳؍ اوورس میں۱۴۳؍ رن پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان روسٹن چیز نے ویسٹ انڈیز کے لیے سب سے زیادہ۳۴؍ رن بنائے۔ اس کے علاوہ شیمر جوزف ۲۴، شائی ہوپ ۱۷؍رن، برینڈن کنگ۱۴، الزاری جوزف ۱۳؍ رن اور کیسی کارٹی ۱۰؍رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اینڈرسن فلپ ۱۱؍رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پہلی اننگز میں ۶۰؍ اور دوسری اننگز میں۳۰؍ رن بنانے والے الیکس کیری کو ان کی شاندار بلے بازی کے لیے پلیئر آف دی میچ سے نوازا گیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے مشیل اسٹارک نے ۸؍ اوورس میں۲۴؍ رن دے کر ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ ناتھن لاین نے۵ء۳؍ اوورس میں۴۲؍ رن دے کر۳؍ وکٹ لئے۔ جوش ہیزل ووڈ کو ۲؍وکٹ ملے۔ پیٹ کمنس اور بیو ویبسٹر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل آسٹریلیا نے سنیچر کے ۷؍ وکٹ پر۲۲۱؍ رن سے آگے کھیل شروع کیا۔ ویسٹ انڈیز کے گیند بازوں نے پہلے سیشن میں آسٹریلیا کی دوسری اننگز کا۲۴۳؍ رن پر ۳؍ وکٹ کے ساتھ اختتام کیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بیو ویبسٹر(۶۰) اور الیکس کیری (۶۳؍رن) کی نصف سنچری اننگز کی بدولت پہلی اننگز میں۲۸۶؍ رن بنائے۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز نے برینڈن کنگ (۷۵؍رن) کی نصف سنچری اننگز کی بدولت پہلی اننگز میں۲۵۳؍ رن بنائے۔