آسٹریلیا نے تیسرا ٹی ۲۰؍ میچ میں ۵؍وکٹ سے جیت لیا۔ کنگارو ٹیم نے سیریز ۰۔۳؍ کے اسکور سے جیت لی۔ ایبٹ نے ۴؍ وکٹ لئے
EPAPER
Updated: September 04, 2023, 9:43 PM IST | Durban
آسٹریلیا نے تیسرا ٹی ۲۰؍ میچ میں ۵؍وکٹ سے جیت لیا۔ کنگارو ٹیم نے سیریز ۰۔۳؍ کے اسکور سے جیت لی۔ ایبٹ نے ۴؍ وکٹ لئے
آسٹریلیا نے شان ایبٹ (۳۱/۴) کی جارح گیندبازی اور ٹریوس ہیڈ (۴۸؍ گیندوں پر ۹۱؍ رن) کی شاندار بلے بازی کی بدولت میزبان جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی۲۰؍ میں اتوار کو ۵؍ وکٹ سے شکست دے کر سیریز۰۔۳؍ جیت لی۔ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کے بعد جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو۲۰؍ اوورس میں۱۹۱؍ رن کا ہدف دیا جسے مہمان ٹیم نے ۱۳؍ گیندیں باقی رہتے حاصل کر لیا۔
ٹیمبا باؤما اور میتھیو بریٹزک کے چھوٹے اسکور پر آؤٹ ہونے کے باوجود ریزا ہینڈرکس نے۳۰؍ گیندوں پر ۲؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے ۴۲؍رن بنا کر جنوبی افریقہ کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ کپتان مارکرم (۴۱؍رن) نے ہینڈرکس کے ساتھ تیسرے وکٹ کیلئے ۵۸؍ رن کی شراکت کر کے پروٹیز کی اننگز کو سنبھالا، اگرچہ ایبٹ نے مارکرم کو پویلین بھیج کر یہ شراکت توڑ دی۔ تنویر سنگھا کی گیند پر ہینڈرکس کا وکٹ گرنے کے باوجود جنوبی افریقہ اچھی پوزیشن میں دکھائی دے رہا تھا، لیکن ایبٹ نے ۱۴؍ ویں اوور میں کوئی رن دیئے بغیر۲؍و وکٹ حاصل کئے، جس سے میزبان ٹیم کو۶؍وکٹ پر ۱۲۲؍رن کے اسکور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی افریقہ ۲۰؍ اوورس میں۱۹۰؍ رن کے مشکل اسکور تک پہنچانے میں مدد کی۔۔
یہ اسکور آسٹریلیا کیلئے کوئی پریشانی پیدا نہ کر سکا۔ پوری سیریز میں جارحانہ بیٹنگ کرنے والی کنگارو ٹیم نے اس بار بھی جارحانہ آغاز کیا اور ۲؍ وکٹ گنوانے کے باوجود پاور پلے میں۶۳؍ رن کا اضافہ کیا۔ اس بار ہیڈ نے آسٹریلیا کی دھماکہ خیز بیٹنگ کی قیادت کی اور میچ وننگ اننگز میں ۸؍ چوکوں اور ۶؍ چھکوں کی مدد سے ۴۸؍ گیندوں پر ۹۱؍رن بنائے۔ اس کے علاوہ جوش انگلش نے بھی۲۲؍ گیندوں پر ایک چوکے اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے۴۲؍ رن کا تعاون دیا۔ ہیڈ اور ٹم ڈیوڈ (ایک) ہدف کے قریب آکر آؤٹ ہوئے لیکن مارکس اسٹونیس (۲۱؍ گیندیں،۳۷؍رن ناٹ آؤٹ) نے۱۸؍ویں اوور کی ۵؍ویں گیند پر فاتحانہ رن بنا کر کنگارو ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کردی۔