Inquilab Logo Happiest Places to Work

میکسویل کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا ٹی ۲۰؍ سیریز پر قابض

Updated: August 16, 2025, 7:59 PM IST | New Delhi

گلین میکسویل (ناٹ آؤٹ۶۲؍رن) اور کپتان مشیل مارش (۵۴؍رن) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے سنیچر تیسرے ٹی۲۰؍ میچ میں جنوبی افریقہ کو ۲؍ وکٹ سے شکست دے دی۔

Glenn Maxwell. Photo:INN
گلین میکسویل۔ تصویر:آئی این این

گلین میکسویل (ناٹ آؤٹ۶۲؍رن) اور کپتان مشیل  مارش (۵۴؍رن) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے سنیچر تیسرے ٹی۲۰؍ میچ میں جنوبی افریقہ کو ۲؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے۳؍ میچوں کی ٹی۲۰؍ سیریز  ۱۔۲؍سے اپنے نام کر لی۔۱۷۳؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے لیے  مارش اور ٹریوس ہیڈ کی اوپننگ جوڑی نے بہترین آغاز کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے۶۶؍ رن جوڑے۔۸؍ویںاوور میں ایڈن مارکرم نے ٹریوس ہیڈ(۱۹؍رن) کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کو پہلی کامیابی دلائی۔ اگلے اوور میں کوربن بوش نے جوش انگلس (صفر) کو بولڈ کر دیا۔۱۱؍ویں اوور میں وینا مفاکا نے مشیل مارش کو آؤٹ کر کے پویلین بھیجا۔ مارش نے۳۷؍ گیندوں پر ۵؍ چھکوں اور ۳؍ چوکوں کی مدد سے۵۴؍ رن بنائے۔

کیمرون گرین ۹؍اور ٹم ڈیوڈ۱۷؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایرن ہارڈی (ایک)، بین ڈوئرشوس ایک  رن   اور ناتھن  ایلس (صفر) کے آؤٹ ہونے سے آسٹریلیا پر شکست کا خطرہ منڈلانے لگا۔ ایسے موقع پر گلین میکسویل نے ایک گیند باقی رہتے ہوئے ٹیم کا اسکور۸؍ وکٹوں پر۱۷۳؍ رن تک پہنچا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ میکسویل نے۳۶؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۶۲؍ رن بنائے جن میں ۸؍ چوکے اور ۲؍ چھکے شامل تھے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کوربن بوش نے ۳؍ وکٹ لئے جب کہ کگیسو ربادا اور وینا مفاکا نے دو، دو وکٹ لئے۔ ایڈن مارکرم کو ایک کامیابی ملی۔

یہ بھی پڑھیئے:وراٹ اورروہت اندرونی سیاست کا شکار ہوگئے: کرسن

اس سے قبل اتوار کو آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ بلے بازی  کے لیے اتری جنوبی افریقہ کی شروعات مایوس کن رہی اور محض ۲؍ رن پر کپتان ایڈن مارکرم (ایک) آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد لوآن دری پرٹوریئس نے رائن ریکلیٹن کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ پانچویں اوور میں  ناتھن  ایلس نے تیزی سے رن بنا رہے پرٹوریئس کو (۲۴؍رن) آؤٹ کر کے دوسری کامیابی دلائی۔ رائن ۱۳؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد دیوالڈ بریوس اور ٹرسٹن اسٹبس نے چوتھے وکٹ کیلئے۶۱؍ رن کی شراکت کی۔۱۲؍ویں اوور میں ایلس نے بریوس کو آؤٹ کر کے یہ پارٹنرشپ توڑی۔ بریوس نے۲۶؍ گیندوں پر ایک چوکے اور۶؍ چھکوں کی مدد سے۵۳؍ رن بنائے۔ اسٹبس نے ۲۵؍ رن اسکور کیے اور ایڈم زمپا کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ کوربن بوش (ایک) اور سنیوران متھوسامی ۹؍رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۷؍ وکٹ پر۱۷۲؍ رن  بنائے۔ راسی وین ڈر ڈوسن نے ناٹ آؤٹ۳۸؍ رن  اسکور کیے۔ کگیسو ربادا ۴؍ رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن  ایلس نے۳؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ کو دو، دو وکٹیں ملیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK