Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا نے ٹیسٹ کے بعد ٹی۔۲۰؍سیریز میں بھی ویسٹ انڈیز کا مکمل صفایا کردیا

Updated: July 30, 2025, 12:21 PM IST | Agency | St. Kitts

آسٹریلیا نے پانچویں اور آخری ٹی۔ ۲۰؍میچ میں ویسٹ انڈیز کو ۳؍ وکٹوں سے شکست دے کر دلچسپ جیت کے ساتھ اس دورے پر تمام فارمیٹ میں ۸۔صفر سے کلین سویپ کرتے ہوئے اپنے کریبیائی دورے کا شاندار اختتام کیا۔

The Australian team, which defeated the West Indies 5-0 in the T20 series, can be seen with the trophy. Photo: INN
ٹی۔۲۰؍سیریز میں ویسٹ انڈیز کو۵۔صفر سے ہرانے والی آسٹریلیائی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

آسٹریلیا نے پانچویں اور آخری ٹی۔ ۲۰؍میچ میں ویسٹ انڈیز کو ۳؍ وکٹوں سے شکست دے کر دلچسپ جیت کے ساتھ اس دورے پر تمام فارمیٹ میں ۸۔صفر سے کلین سویپ کرتے ہوئے اپنے کریبیائی دورے کا شاندار اختتام کیا۔ اس نتیجے کے ساتھ مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں تین ۔صفر اور ٹی ۔۲۰؍سیریز میں پانچ۔صفر سے شکست دے کر ۸۔صفر سے مکمل صفایا کردیا۔
 ۱۷۱؍ رنوں کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے ۳؍ اوور باقی  رہتے۷؍وکٹ پر ۱۷۳؍  کے اسکورکے ساتھ ہدف  حاصل کر لیا۔ اس جیت میں مچل اوون (۳۷)، ٹم ڈیوڈ اور کیمرون گرین جیسے مڈل آرڈر  بلے بازوں کا کلیدی رول رہا۔ پوری ٹی۔۲۰؍ سیریز میں ان کی مسلسل آل راؤنڈ کارکردگی کے لئے گرین کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
 میچ کے بعد آسٹریلیائی کپتان مچل مارش نے کہا’’سیریز شروع ہونے سے پہلے پانچ صفر سے کامیابی کی امید نہیں تھی، لیکن ہم نے بہترین کرکٹ کھیلی۔تمام کھلاڑیوں نے اپنی ذمہ داریوں کو بوبی نبھایا۔‘‘ وہیں ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے ہار کی وجہ بلے بازی کو بتایا۔ انہوں نے کہا’’ہم نے کبھی بھی مکمل طور پر بلے بازی میں درست کارکردگی نہیں دکھائی۔ — یا تو اچھی شروعات ملی اور اختتام خراب رہا، یا پھر اس کے الٹ ہوا۔ اتنے مضبوط حریف کے سامنے آپ اس طرح جیت نہیں سکتے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK