Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا نے ہندوستانی ہاکی ٹیم کو زیر کردیا

Updated: June 15, 2025, 8:13 PM IST | Antwerp

ہندوستانی ٹیم کی شکست جاری ۔ ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے میچ میں آسٹریلیا نے ۲۔۳؍ گول سے شکست دے دی

India And Australia Match Image.Photo:INN
ہندوستان اور آسٹریلیا کے میچ کی تصویر:(تصویر:آئی این این)

ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ۲۵۔۲۰۲۴ء  میں  سنیچر کی رات  ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف  ۲۔۳؍سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
 اینٹورپ میں کھیلے گئے میچ میں سنجے نے میچ کے ابتدائی تیسرے منٹ میں گول کر کے ہندوستانی ٹیم کو  ۰۔۱؍گول کی برتری دلائی تاہم اس کے ایک منٹ بعد آسٹریلیا کے ٹم برانڈ نے گول کر کے اسکور۱۔۱؍ سے برابر کر دیا۔ اگلے ہی منٹ میں بلیک گوورز نے گول کر کے آسٹریلیا کی برتری کو دُگنا کر کے اسکور ۱۔۲؍ کر دیا۔ اس کے بعد کوپر برنس نے۱۸؍ویں منٹ میں گول کر کے اسکور۱۔۳؍ کر دیا۔ اس گول کے بعد ہندوستانی ٹیم دباؤ میں نظر آئی اور آسٹریلوی ٹیم نے جارحانہ کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھا۔ اس دوران دونوں ٹیموں کو پنالٹی کارنر ملے لیکن وہ اس کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہیں۔ پہلے ہاف کا اختتام آسٹریلیا کی دو گول سے برتری کے ساتھ ہوا۔
۱۰؍ منٹ کے وقفے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے نئے جوش کے ساتھ میدان میں واپسی کی۔۳۶؍ویں منٹ میں دلپریت نے شاندار فیلڈ گول کر کے اسکور کو ۲۔۳؍گول کر دیا۔ آخری کوارٹر میں کچھ ایسے لمحات تھے جب ہندوستان برابری کرکے واپسی کر سکتا تھا لیکن وہ موقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK