Inquilab Logo

آسٹریلیا چھٹی مرتبہ ورلڈ چمپئن، میزبان ہندوستان کو شکست دی

Updated: November 19, 2023, 9:53 PM IST | Ahmedabad

آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان کو ۶؍وکٹ سے شکست دے دی۔ ٹریوس ہیڈ نے سنچری بنائی۔ مارنس لبوشین کی نصف سنچری۔ راہل اوروراٹ کوہلی کی نصف سنچری ضائع

Austrlia`s Winning Team.Photo:INN
آسٹریلیا کی فاتح ٹیم ۔(تصویر:(آئی این این)

کے ایل راہل کے۶۶؍  رن، وراٹ کوہلی کی۵۴؍ رن کی نصف سنچری اور روہت شرما کے دھماکہ خیز۴۷؍ رن کی بدولت ہندوستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے ۲۴۱؍ رن کا ہدف دیااور آسٹریلوی ٹیم نے اسے آسانی سے حاصل کرلیا۔ آسٹریلیا نے ۴۳؍اوور میں ۴؍وکٹ پر ۲۴۱؍ رن بناکر ۶؍وکٹ سے میچ جیت لیا۔ 
 آسٹریلیا نے اتوار کو ٹاس جیت کر ہندوستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے روہت شرما اور شبھمن گل نے ٹیم کو شاندار آغاز دینے کی کوشش کی لیکن مشیل اسٹارک نے ۵؍ویں اوور میں شبھمن گل کو ۷؍ رن پر آؤٹ کر دیا۔ ہندوستان کی دوسرے وکٹ روہت شرما کی صورت میں گرا، انہوں نے ۳۱؍ گیندوں پر۴؍  چوکوں اور۳؍  چھکوں کی مدد سے۴۷؍ رن بنائے۔ انہیں گلین میکسویل نے آؤٹ کیا۔ اگلے ہی اوور میں شریاس ایّر۴؍ رن بنا کر پیٹ کمنس کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔
وراٹ کوہلی سیمی فائنل اور فائنل میں ۵۰؍رن  سے زیادہ رن  بنانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں۔فائنل میں وراٹ نے۵۶؍ گیندوں میں نصف سنچری اسکور کی۔۲۹؍ویں اوور میں۱۴۸؍رن  کے اسکور پر وراٹ کوہلی۶۳؍ گیندوں میں۵۴؍ رن  بنا کر پیٹ کمنس کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ کے ایل راہل نے تحمل سے کھیلتے ہوئے ۸۶؍ گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔۳۶؍ویں اوور میں۱۷۸؍ رن کے اسکور پر ہندوستان کو پانچواں دھچکا رویندرجڈیجا کی صورت میں لگا جب وہ ۹؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
۴۲؍ویں اوور میں اسٹارک نے۲۰۳؍ رن کے اسکور پر ہندوستان کو چھٹا جھٹکا لگا کر کے ایل راہل کو۶۶؍ رن پر وکٹ کیپر انگلش کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ محمد سمیع ۷؍ویں وکٹ کے طور پر ۶؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد جسپریت بمراہ  (ایک رن) ایڈم زمپا کے کا شکار بنے۔ سوریہ کمار یادو ۱۸؍ رن کو ہیزل ووڈ نے انگلس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کردیا۔ کلدیپ یادو۱۰؍ رن کے میچ کی آخری گیند پر۲؍ رن لینے کی کوشش میں مارنس/کمنس کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔ ہندوستانی ٹیم کے وکٹ وقفے وقفے سے گرتے رہے اور پوری ٹیم۵۰؍ اوورس میں۲۴۰؍ رن بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے مشیل اسٹارک نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنس نے ۲۔۲؍ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ گلین میکسویل اور ایڈم زمپا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میںآسٹریلوی ٹیم   نے قابل تعریف بلے بازی کی اور حریف ٹیم کے گیندبازوں کو اپنے سامنے ٹکنے نہیں دیا۔ ڈیوڈ وارنر نے کو محمد سمیع نے وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کروا  دیا۔ ڈیوڈ وارنر نے ۷؍رن بنائے۔ مشیل مارش بھی ناکام رہے اور وہ ۱۵؍ رن کے نجی اسکور پر بمراہ کا شکارہوئے۔ اسٹیون اسمتھ بھی دیگر میچوں کی طرح فائنل میں ناکام رہے اور ۴؍رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹریوس ہیڈ  شاندار بلے بازی کی  اور ۱۲۰؍ گیندوں پر ۱۵؍ چوکے اور ۴؍چھکے  لگاکر ۱۳۷؍رن بنائے۔ مارنس لبوشین نے ۱۱۰؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۵۸؍ر ن بنائے۔ گلین میکسویل ۲؍رن بناکر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK