Inquilab Logo

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو۳۴؍ رن سے ہرادیا

Updated: February 12, 2024, 1:19 PM IST | Agency | Adelaide

گلین میکسویل کی سنچری۔ آسٹریلیا کی ٹیم ٹی ۲۰؍ سیریز میں ۰۔۲؍سےآگے۔

Good batting from Glenn Maxwell. Photo: INN
گلین میکسویل کی اچھی بلے بازی۔ تصویر : آئی این این

گلین میکسویل کی ۱۲۰؍ رن کی ناٹ آؤٹ سنچری اور پھر مارکس اسٹونیس کے۳؍ وکٹوں کی بدولت آسٹریلیا نے اتوار کو دوسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز میچ کے بعد۳۴؍ رن سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ۳؍ میچوں کی سیریز میں ۰۔ ۲؍ کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ۲۴۲؍رن کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی شروعات خراب رہی اور دوسرے ہی اوور میں ۵؍ رن پر اوپنر برینڈن کنگ کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ جانسن چارلس۲۴؍ رن، نکولس پوران ۱۸؍ رن اور شائی ہوپ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ روومین پاویل نے کپتانی اننگز کھیلتے ہوئے ۳۶؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے۶۳؍ رن بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی وکٹیں گرتی رہیں۔ شرفن ردرفورڈ صفر پر آؤٹ ہوئے، آندرے رسل نے۳۷؍ رن بنائے، روماریو شیفرڈ نے۱۲؍ رن بنائے اور عقیل حسین صفر پر آؤٹ ہوئے۔ جیسن ہولڈر۲۸؍ اور الزاری جوزف ۲؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ ۲۰؍ اوور میں ۹؍ وکٹوں پر صرف۲۰۷؍ رن بنا سکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونیس نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ اسپینسر جانسن اور جوش ہیزل ووڈ نے ۲۔ ۲؍ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ ایڈم زمپا اور جیسن بہرنڈورف نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ اس سے قبل اتوارکو ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پوران نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کیلئے آنے والی آسٹریلیا کی شروعات خراب رہی اور دوسرے اوور میں ۱۴؍رن کے اسکور پر ۴؍ رن پر اوپنر جوش انگلس کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد چھٹے اوور میں کپتان مشیل مارش بھی ۲۹؍ رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ڈیوڈ وارنر تیسرے آسٹریلوی بلے باز تھے جو ۷؍ویں اوور میں ۲۲؍رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت ٹیم کا اسکور۶۴؍ رن تھا۔ اس کے بعد گلین میکسویل نے برتری حاصل کی اور مارکس اسٹوینس کے ساتھ چوتھے وکٹ کیلئے ۸۲؍ رن جوڑے۔ اسٹونیس۱۶؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ میکسویل نے۵۵؍گیندوں پر ۱۲؍چوکوں اور۸؍ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۱۲۰؍ رن بنائے جبکہ ٹم ڈیوڈ۱۴؍ گیندوں پر۳۱؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا نے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۴؍ وکٹ پر۲۴۱؍ رن کا مضبوط اسکور بنایا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK