Inquilab Logo

ورلڈ کپ ۲۰۲۳ء میں آسٹریلیا کی پہلی کامیابی

Updated: October 16, 2023, 10:03 PM IST | Lucknow

آسٹریلوی ٹیم نے ۵؍وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔ مشیل مارش اور جوش انگلس نے نصف سنچری بنائی۔ گلین میکسویل اور مارکس اسٹوئنس نے بھی اچھی بلےبازی کی

Australian Batsmen. Photo:PTI
آسٹریلیائی بلے باز۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

 پتھم نسنکا (۶۱؍رن) اور کوسل پریرا(۷۸؍رن) کے درمیان۱۲۵؍ رن کی مضبوط شروعات کے باوجود سری لنکا کی اننگز پیر کو آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ کے موسم کی خرابی سے رخنہ پڑنے والے میچ میں ۴۳ء۳؍ اوور میں۲۰۹؍ رن پر سمٹ گئی۔ ابتدائی جھٹکوں سے سنبھلتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم  نے ہدف حاصل کرلیا۔ آسٹریلیا کے مڈل آرڈر  نے اچھی بلےبازی کی اور ہدف ۳۵ء۲؍اوور میں ۵؍وکٹ پر ۲۱۵؍رن بناکر حاصل کرلیا۔ کنگارو ٹیم نے یہ میچ ۵؍وکٹ سے جیت لیا۔ اس ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی یہ پہلی کامیابی تھی اور اس جیت کے ساتھ ہی اس نے اس ٹورنامنٹ میں خود کو برقرار رکھا ہے۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم کے ۸۱؍رن پر ۳؍وکٹ گرچکے تھے۔ مشیل مارش نے ۵۲؍رن بنائے، ڈیوڈ وارنر نے ۱۱؍ رن کا تعاون کیا۔ اسٹیون اسمتھ بغیر رن بنائے پویلین چلے گئے۔ پھر مڈل آرڈر نے ٹیم کو سنبھالا۔ مارنس لبوشین  اور جو ش انگلس نے ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ لبوشین نے ۴۰؍ اور انگلس نے ۵۸؍رن کا تعاون دیا۔ گلین میکسویل  ۳۱؍ اور مارکس اسٹوئنس ۲۰؍ رن بناکر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے ۔ 
 پتھم نسنکا (۶۱؍رن) اور کوسل پریرا(۷۸؍رن) کے درمیان۱۲۵؍ رن کی مضبوط شروعات کے باوجود سری لنکا کی اننگز پیر کو آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ کے موسم کی خرابی سے رخنہ پڑنے والے میچ میں۴۳ء۳؍ اوور میں۲۰۹؍ رن پر سمٹ گئی۔ اٹل بہاری واجپئی ایکانا اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے آنے والی سری لنکا نے محتاط آغاز کرتے ہوئے ۲؍ وکٹوں پر۱۵۷؍ رن بنائے اور ایسا لگ رہا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم آسان کھیل رہی پچ پر۳۰۰؍رن  کے قریب اسکور بنا لے گی لیکن نسانکا اور پریرا ایڈم زمپا (۴۷؍ رن پر ۴؍ وکٹ) کے آؤٹ ہونے کے بعد مڈل آرڈر بلے باز اپنے وکٹ دینے کی جلدی میں نظر آیا اور پوری ٹیم۲۰۹؍رن بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
 سری لنکا کے ۷؍ کھلاڑی ڈبل فیگرز تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ پیٹ کمنس نے۳۲؍ رن کے عوض ۲؍ وکٹ حاصل کئے  جبکہ ڈونتھ ویلا لاگے رن آؤٹ کیا وہیں مشیل اسٹارک نے۴۳؍ رن کے عوض ۲؍ وکٹ حاصل کئے اور گلین میکسویل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔نسنکا اور پریرا نے پہلے وکٹ کی شراکت میں تقریباً ۶؍ رن فی اوور کی شرح سے۱۲۵؍ رن جوڑے۔ کنگارو ٹیم کی  پہلے وکٹ کی تلاش۲۲؍ ویں اوور میں مکمل ہوئی جب نسنکا پیٹ کمنس کی شارٹ پچ گیند کو اڑانے کی کوشش میں ڈیپ اسکوائر لیگ پر کھڑے ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پریرا بھی کمنس کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے ۔ سیٹ بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کی بولنگ مزید تیز ہو گئی۔ ایڈم زمپا نے مسلسل ۲؍ اوور میں کپتان کوسل مینڈس (۹) اور سدیرا سمارا وکرما (۸) کے وکٹ  لے کر میچ کا رخ اپنی ٹیم کے حق میں کر دیا۔      اس دوران ہلکی بارش کے باعث کھیل روک دیا گیاتھا۔ جیسے ہی کھیل تقریباً ۲۹؍ منٹ کے بعد شروع ہوا، مشیل اسٹارک نے پہلی ہی گیند پر دھننجے ڈی سلوا(۷؍رن) کو آؤٹ کر دیا جبکہ ویلالاگھے کو کمنس نے شاندار تھرو کے ذریعے رن آؤٹ کر دیا۔چمیکا کرونارتنے اور ماہی تھیکشنا  زمپا کی گیند پر چکمہ کھاتے ہوئے ایل بی ڈبلیو قرار دئیے گئے۔ لاہیرو کمارا (۴؍رن) آخری بلے باز کے طور پر اسٹارک کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK