• Fri, 24 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا نے یکروزہ سیریز پر ناقابل شکست برتری حاصل کرلی

Updated: October 23, 2025, 7:41 PM IST | Adelaide

پلیئر آف دی میچ ایڈم زمپا (۶۰؍ رن پر ۴؍ وکٹ) کی شاندار بولنگ اور میتھیو شارٹ (۷۴؍رن) اور کوپر کونولی (ناٹ آؤٹ ۶۱؍رن) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے ہندوستان کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر ۳؍ میچوں کی سیریز میں ۰۔۲؍ سے ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

Shreyas Iyer.Photo:PTI
شریاس ایّر۔ تصویر:پی ٹی آئی

پلیئر آف دی میچ ایڈم زمپا (۶۰؍ رن پر ۴؍ وکٹ) کی شاندار بولنگ اور میتھیو شارٹ (۷۴؍رن) اور کوپر کونولی (ناٹ آؤٹ ۶۱؍رن) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے ہندوستان کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر ۳؍ میچوں کی سیریز میں ۰۔۲؍ سے ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ روہت شرما (۷۳)، شریاس ایّر (۶۱) اور اکشر پٹیل (۴۴) کی شاندار اننگز کی بدولت ہندوستان نے مقررہ ۵۰؍اوورز میں ۹؍وکٹوں پر۲۶۴؍ رن کا ہدف دیا  تاہم وراٹ کوہلی لگاتار دوسری صفر پر آؤٹ ہوئے۔ وکٹ گنوانے کے باوجود آسٹریلیا نے ۲ء۴۶؍ اوورز میں ۸؍ وکٹ پر۲۶۵؍ رن بنا کر فتح اور سیریز اپنے نام کر لی۔کونولی نے۵۳؍ گیندوں پر ۵؍چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سےناٹ آؤٹ ۶۱؍ رنز کی میچ جیتنے والی اننگز کھیلی۔ شارٹ نے۷۸؍ گیندوں پر۷۴؍ رن کی اپنی اننگز میں ۴؍چوکے اور دو چھکے لگائے۔ مشیل اوون نے۲۳؍ گیندوں پر۳۶؍ رنز میں دو چوکے اور تین چھکے لگائے۔

میزبانوں نے محتاط انداز میں آغاز کیا۔ مارش کے آؤٹ ہونے سے پہلے ہیڈ اور مارش نے ابتدائی طور پر اپنا وقت نکالا۔ شارٹ نے رینشا کے ساتھ مل کر بروقت باؤنڈریز لگاتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھایا۔ ہندوستان نے شارٹ کے دو کیچ بھی چھوڑے  جو اپنی نصف سنچری تک پہنچ چکے تھے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد اوون اندر آئے اور اننگز کو تیزی سے ختم کرنے کی کوشش کی۔ دوسرے  کنارے پر کوپر کونلی نے بلے بازی جاری رکھی ۔ بائیں ہاتھ کے بلے بازنے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔ بارٹلیٹ اور اسٹارک بھی رخصت ہوئے لیکن کونلی مسلسل رنز  بناتے رہے  اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ ہندوستان کی جانب سے عرشدیپ سنگھ ،ہرشیت رانا اورواشنگٹن سندر نے۲۔۲؍ جبکہ محمد سراج اوراکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ لئے۔

یہ بھی پڑھئے:وراٹ کوہلی مسلسل دوسری بارصفر پر آؤٹ ہوئے، واپسی پر ریٹائرمنٹ کا اشارہ

اس سے قبل ہندوستان کے  روہت شرما اور شھب من گل کی اوپننگ جوڑی نے ابھی۱۷؍ رنز کا اضافہ کیا تھا کہ زیویئر بارٹلیٹ نے شبھ من گل (۹) کو ساتویں اوور میں مشیل  مارش کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والے اسٹار کرکٹر وراٹ  کوہلی ایک بار پھر رن بنانے میں ناکام رہے۔زیویئر بارٹلیٹ نے انہیں بھی پویلین بھیج دیا۔شریاس ایّر نے پھر روہت شرما کے ساتھ تیسرے  وکٹ کے لیے۱۱۸؍ رن  جوڑے۔ مشیل  اسٹارک نے ۳۰؍ویں اوور میں روہت شرما کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ روہت شرما نے۹۷؍ گیندوں پر ۷؍ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے۷۳؍ رنز بنائے۔ہندوستان کا چوتھا وکٹ ۱۶۰؍رن کے اسکور پر شریاس ایّر کی صورت میں گرا۔ شریاس   نے۷۷؍ گیندوں پر۶۲؍ رنز بنائے اور ۷؍ چوکے لگائے۔  کے ایل راہل (۱۱)، واشنگٹن سندر (۱۲)، اور نتیش کمار ریڈی ۸؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اکشر پٹیل نے ۴۱؍گیندوں پر ۵؍ چوکے لگا کر۴۴؍رن بنائے۔ عرشدیپ سنگھ ۱۳؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان نے مقررہ۵۰؍ اوورز میں ۹؍ وکٹ پر ۲۶۴؍رن  بنائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK