کیمرون گرین ، ٹریوس ہیڈ اور کپتان مشیل مارش کی شاندار سنچریوں کے بعد کوپر کونلی کی خطرناک گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا نے اتوار کو تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو۲۷۶؍ رن سے شکست دے دی ۔
EPAPER
Updated: August 24, 2025, 7:57 PM IST | New Delhi
کیمرون گرین ، ٹریوس ہیڈ اور کپتان مشیل مارش کی شاندار سنچریوں کے بعد کوپر کونلی کی خطرناک گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا نے اتوار کو تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو۲۷۶؍ رن سے شکست دے دی ۔
کیمرون گرین (ناٹ آؤٹ۱۱۸؍رن)، ٹریوس ہیڈ (۱۴۲؍رن) اور کپتان مشیل مارش (۱۰۰؍رن) کی شاندار سنچریوں کے بعد کوپر کونلی ۶؍ اوورمیں۲۲؍ رن کے عوض۵؍ وکٹ کی خطرناک گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا نے اتوار کو تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو۲۷۶؍ رن سے شکست دے دی تاہم جنوبی افریقہ نے سیریز۱۔۲؍ سے جیت لی۔۱۴۲؍ رن کی شاندار اننگز کھیلنے والے ٹریوس ہیڈ کو `پلیئر آف دی میچ اور۳۷؍ رن اور ۶؍ وکٹ لینے والے کیشو مہاراج کو `پلیئر آف دی سیریز سے نوازا گیا۔
🚨 MATCH RESULT 🚨
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) August 24, 2025
A fantastic series wraps up in Mackay, with Australia taking the final ODI by 276 runs. 🏏🔥
It’s the Proteas who sealed a hard-fought ODI series triumph on Australian soil 2-1. 💪🇿🇦#WozaNawe pic.twitter.com/7h1QsoW8hp
۴۳۲؍رن کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی شروعات خراب رہی اوراس نے ۵۰؍ رن کے اسکورتک اپنے ۴؍ وکٹ گنوا دیئے۔ ایڈن مارکرم (دو)، ریان رکلیٹن (۱۱)، ٹیمبا باؤما(۱۹؍رن) اور ٹرسٹن اسٹبس ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ٹونی ڈی جارجی اور ڈیوالڈ بریوس نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ان دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے۵۷؍ رن کی شراکت ہوئی۔۱۴؍ویں اوور میں کوپر کونلے نے ٹونی ڈی جارجی۳۰؍ گیندوں پر۳۳؍ رن کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ اس کے بعد ڈیوالڈ بریوس (۴۹)، ویان مولڈر (۵)، کوربن بوش (۱۷)، کیشو مہاراج (دو) کوکوپر کونلے نے آؤٹ کرکے میچ آسٹریلیا کی جھولی میں ڈال دیا۔۲۵؍ویں اوور کی پانچویں گیند پر ایڈم زمپا نے وینا مفاکا (صفر) کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کی اننگز ۱۱۵؍رن کے اسکور پر سمیٹ دی۔
یہ بھی پڑھئیے:ڈریم۱۱؍ ٹیم انڈیا کی اسپانسر شپ سے باہر
اس سے قبل اتوارکو آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا کے لئے ٹریوس ہیڈ اور مشیل مارش کی اوپننگ جوڑی نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے۲۵۰؍ رن کی شراکت کی۔ ٹریوس ہیڈ نے۱۰۳؍ گیندوں پر۱۷؍چوکوں اور ۵؍ چھکوں کی مدد سے۱۴۲؍رن بنائے۔مشیل مارش نے۱۰۶؍ گیندوں پر۶؍چوکوں اور۵؍ چھکوں کی مدد سے۱۰۰؍ رن بنائے۔ اس کے بعد کیمرون گرین اور ایلکس کیری کی جوڑی نے دھماکہ خیز بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور مقررہ ۵۰؍ اوورس میں ۲؍ وکٹوں پر ٹیم کا اسکور ۴۳۱؍رن تک پہنچا دیا۔ کیمرون گرین نے ۵۵؍ گیندوں میں ۸؍ چھکوں اور ۶؍ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۱۱۸؍رنبنائے۔