• Sun, 11 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے بنگلہ دیش کو نو وکٹ سے شکست دے کر سیریز جیتی

Updated: October 11, 2026, 6:02 PM IST | New Delhi

جارجیا وول کی ناٹ آؤٹ ۱۳۱؍ رن کی شاندار اننگز اور فیبی لچفیلڈ کے ۷۰؍ رن کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو ۱۳۱؍ گیندیں باقی رہتے نو وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ۰۔۲؍کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

Georgia Voll.Photo:X
جارجیا وول۔ تصویر:ایکس

جارجیا وول کی ناٹ آؤٹ ۱۳۱؍ رن کی شاندار اننگز اور فیبی لچفیلڈ کے ۷۰؍ رن کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو ۱۳۱؍ گیندیں باقی رہتے نو وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ۰۔۲؍کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔’


۲۲۱؍رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی اوپننگ جوڑی جارجیا وول اور فیبی لچفیلڈ نے پہلے وکٹ کے لیے۱۶۲؍ رن کی شراکت کرکے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ ۲۰؍ویں اوور میں شورنا اختر نے لچفیلڈ کو آؤٹ کرکے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ لچفیلڈ نے ۵۱؍ گیندوں پر ۱۱؍ چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے  ۷۰؍رن بنائے۔ آسٹریلیا نے ۱ء۲۸؍ اوور میں ایک وکٹ پر۲۲۲؍ رن بناکر میچ اپنے نام کرلیا۔ وول نے ۹۷؍ گیندوں پر ۱۹؍ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ  ۱۳۱؍ رن بنائے، جبکہ ایلیس پیری ۱۹؍ رن پر ناٹ آؤٹ رہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ہنگری کی غوطہ خور زوفیا ٹوروچک نے ۳۵۰؍ فٹ گہرائی میں غوطہ لگا کر عالمی ریکارڈ بنایا

اس سے قبل سوبھنا موستری کی ۱۱۸؍ رن کی شاندار سنچری اور کپتان نگار سلطانہ کے ناٹ آؤٹ ۷۴؍ رن کی بدولت بنگلہ دیش نے مقررہ ۵۰؍ اوور میں چھ وکٹ پر  ۲۲۰؍ رن بنائے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا تھا۔ بنگلہ دیش کی شروعات انتہائی خراب رہی اور صرف آٹھ رن پر اس کے تین وکٹ گر گئے، لیکن سوبھنا موستری اور نگار سلطانہ نے چوتھے وکٹ کے لیے ۱۹۵؍ رن کی بڑی شراکت کرکے اننگز کو سنبھال لیا۔

یہ بھی پڑھئے:’’ بگ باس ۲۰‘‘: کون ہیں منیش گوئل؟ شو میں پہلی وائلڈ کارڈ انٹری سے مچی ہلچل

۴۸؍ویں اوور میں میگن شوٹ نے موستری کو آؤٹ کرکے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ موستری نے ۱۳۴؍ گیندوں پر۱۸؍ چوکوں کی مدد سے۱۱۸؍ رن بنائے اور بنگلہ دیش کی جانب سے ون ڈے میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے فرغانہ حق کے ۱۰۷؍رن کے سابق ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ موستری بنگلہ دیش کی جانب سے ون ڈے میں سنچری بنانے والی تیسری بلے باز بھی بن گئیں۔نگار سلطانہ کے ساتھ موستری کی شراکت آسٹریلیا کے خلاف بنگلہ دیش کی ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑی شراکت بھی رہی۔ ۲۲۰؍ رن بنانا آسٹریلیا کے خلاف بنگلہ دیش کا ون ڈے میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے میگن شوٹ نے چار وکٹ حاصل کیے، جبکہ کم گارتھ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK