• Tue, 02 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیائی کرکٹر گلین میکسویل کا آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان

Updated: December 02, 2025, 6:00 PM IST | Melbourne

آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر گلین میکسویل نے آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

Glenn Maxwell.Photo:INN
گلین میکسویل۔ تصویر:آئی این این

آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر گلین میکسویل نے آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ گلین میکسویل نے کہا کہ کئی یادگار سیزن کے بعد میں نے آئی پی ایل آکشن میں نام نہ دینے کا فیصلہ کیا  ہے، خوش نصیب ہوں کہ کئی ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔ 
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے مزید کہا کہ سپورٹ کرنے پر سب کا شکر گزار ہوں۔ واضح رہے کہ اس سے جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسس اور انگلش آل راؤنڈر معین علی بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ایسی خبریں ہیں کہ  فاف اور معین علی پی ایس ایل میں حصہ لیں گے۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل، جو۲۰۱۸ء سے آئی پی ایل کا باقاعدہ حصہ رہے ہیں، نے چنئی سپر کنگز کے خلاف دو اہم میچ جیتنے میں بھی کردار ادا کیا ہے۔
آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کی نیلامی سے قبل پنجاب کنگز نے میکسویل کو ریلیز کیا تھا۔ میکسویل نے آئی پی ایل میں چار ٹیموں کے لیے کھیل چکے ہیں: پنجاب کنگز، دہلی ڈیرڈیولس (اب دہلی کیپٹلس)، ممبئی انڈینس اور رائل چیلنجرز بنگلور آئی پی ایل ۲۰۲۴ء کے بعد  آر سی بی نے انہیں ریلیز کیا تھا، جس کے بعد بڑی نیلامی میں  پی بی کے ایس نے انہیں خریدا۔
میکسویل نے آئی پی ایل میں کل۱۴۱؍ میچ کھیلے ہیں، جن میں۱۳۵؍ اننگز میں۸۸ء۲۳؍ کے اوسط اور ۱۵۵؍ سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ۲۸۱۹؍ رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے۱۸؍ نصف سنچریاں بھی بنائیں۔ بولنگ میں، میکسویل نے۲۹ء۸؍ کی اکانومی ریٹ سے ۴۱؍ وکٹ  لئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:شفافیت سے معیشت کو رفتار ملی: وزیر خزانہ سیتارمن کا گلوبل فورم میں خطاب

سرفراز احمد  پاکستانی انڈر۱۹؍ ٹیم کے منیجر مقرر
پاکستان ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان انڈر ۱۹؍ ٹیم کا منیجر اور مینٹور مقرر کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی انڈر۱۹؍ ایشیا کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں سرفراز احمد ٹیم کے ہمراہ سفر کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے:عثمان خواجہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایشیز ٹیسٹ سے باہر

خیال رہے کہ کہ انڈر۱۹؍ ایشیا کپ ٹورنامنٹ ۱۲؍ سے ۲۱؍ دسمبر تک دبئی میں شیڈول ہے جس میں فرحان یوسف ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ عثمان خان ایونٹ میں نائب کپتان ہوں گے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور اور حذیفہ احسن شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK