آسٹریلین اوپن ۲۰۲۶ء کے دوسرے دن مردوں کے سنگلز مقابلوں میں دلچسپ معرکے دیکھنے کو ملے۔ عالمی نمبر ۷؍ بین شیلٹن اور نمبر۵؍ رینکنگ کے حامل اطالوی اسٹار لورینزو موسٹی نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔
EPAPER
Updated: January 20, 2026, 8:05 PM IST | Melbourne
آسٹریلین اوپن ۲۰۲۶ء کے دوسرے دن مردوں کے سنگلز مقابلوں میں دلچسپ معرکے دیکھنے کو ملے۔ عالمی نمبر ۷؍ بین شیلٹن اور نمبر۵؍ رینکنگ کے حامل اطالوی اسٹار لورینزو موسٹی نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔
آسٹریلین اوپن ۲۰۲۶ء کے دوسرے دن مردوں کے سنگلز مقابلوں میں دلچسپ معرکے دیکھنے کو ملے۔ عالمی نمبر ۷؍ بین شیلٹن اور نمبر۵؍ رینکنگ کے حامل اطالوی اسٹار لورینزو موسٹی نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی، تاہم برازیل کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی جوآؤ فونسیکا کو غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
گزشتہ برس کے سیمی فائنلسٹ اور دنیا کے ساتویں نمبر کے کھلاڑی بین شیلٹن نے فرانس کے ہیوگو ہمبرٹ کو ایک سخت مقابلے کے بعد۳۔۶، ۶۔۷، ۶۔۷؍ سے ہرا دیا۔ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے دونوں کھلاڑیوں کے اس معرکے میں شیلٹن نے ۱۵؍ایس لگائے اور اپنی پہلی سروس پر ۷۸؍ فیصد پوائنٹس جیت کر ڈھائی گھنٹے میں میچ اپنے نام کیا۔ دوسرے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ گیل مونفلز یا ڈین سوینی سے ہوگا۔
Brutal POWER 💪
— #AusOpen (@AustralianOpen) January 20, 2026
Shelton takes the first set over Humbert with this big winner.@wwos • @espn • @tntsports • @wowowtennis • #AO26 pic.twitter.com/1ANAza58Qz
بلجیم کے رافیل کولگنن سے تھا، جہاں اطالوی کھلاڑی آگے تھے کہ ان کے حریف انجری کے باعث میچ سے دستبردار ہو گئے۔ موسٹی اب دوسرے راؤنڈ میں اپنے ہی ہم وطن لورینزو سونیگو سے بھڑیں گے۔ اس کے علاوہ ایک اور اطالوی کھلاڑی لوسیانو ڈارڈیری نے کرسٹیان گیرین کو ہرا کر اپنی پہلی گرینڈ سلیم جیت درج کی۔
ارجنٹائنا کے سیبسٹین بیز نے چھوٹے بمقابلہ بڑے کے دلچسپ مقابلے میں ۶؍ فٹ ۷؍ انچ طویل قامت جیوانی ایمپیٹشی پیریکارڈ کو شکست دی۔ بیز نے حریف کے ۳۰؍ایس اور جوابی حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جیت کر سال ۲۰۲۶؍ میں اپنا بہترین ریکارڈ برقرار رکھا۔ برازیل کے نوجوان کھلاڑی جوآؤ فونسیکا، جنہوں نے گزشتہ برس آندرے روبلوف کو ہرا کر سب کو حیران کر دیا تھا، اس بار پہلے ہی راؤنڈ میں ہمت ہار گئے۔ ایلیٹ سپیزیری نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فونسیکا کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ سپیزیری کا اگلا مقابلہ چین کے وو ییبنگ سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:یہ تخلیقی دیوالیہ پن ہے: جاوید اختر نے فلم ’’بارڈر ۲‘‘ کے گانے دوبارہ کیوں نہیں لکھے
شعیب ملک کا پی ایس ایل کو الوداع، ایک شاندار دور کا خاتمہ
پاکستان کرکٹ کے تجربہ کار ترین آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سے باضابطہ ریٹائرمنٹ لے کر ایک طویل اور شاندار باب کا اختتام کر دیا ہے۔ ۴۳؍ سالہ سابق کپتان نے اپنے ۱۰؍ سالہ لیگ کریئر کو الوداع کہتے ہوئے مستقبل میں نئی ذمہ داریوں کا اشارہ دیا ہے۔شعیب ملک نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پی ایس ایل کے ۱۰؍سالہ سفر کے دوران انہوں نے میدان کے اندر اور باہر جو دوستیاں کیں اور جو یادگار لمحات گزارے، وہ ان کے لیے ہمیشہ قیمتی رہیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں بطور کھلاڑی اس سفر کو ختم کروں۔ پی ایس ایل نے مجھے بے شمار مواقع، یادیں اور عزت دی، جس پر میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔
یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ: ہندوستان نہ جانے کے فیصلے پر بنگلہ دیش قائم
اگرچہ شعیب ملک نے بطور کھلاڑی ریٹائرمنٹ لے لی ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ کرکٹ کے لیے ان کا جذبہ ختم نہیں ہوا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ کھیل کی بہتری کے لیے مستقبل میں بھی کسی نہ کسی انداز میں اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ شعیب ملک پی ایس ایل کی تاریخ کے چند کامیاب ترین اور مستقل مزاج کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔