• Mon, 26 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلین اوپن: کوکو گف کی مسلسل تیسری بار کوارٹر فائنل میں رسائی، نیا ریکارڈ قائم

Updated: January 25, 2026, 7:06 PM IST | Melbourne

دو بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن کوکو گف نے اتوار کو چیک جمہوریہ کی کیرولینا موچووا کو ایک سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے آخری ۸؍ کھلاڑیوں میں جگہ پکی کر لی ہے۔ گف نے یہ میچ ۱۔۶، ۶۔۳، ۳۔۶؍ سے اپنے نام کیا۔

Coco Gauff.Photo:INN
کوکو گف۔ تصویر:آئی این این

دو بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن کوکو گف نے اتوار کو چیک جمہوریہ کی کیرولینا موچووا کو ایک سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے آخری ۸؍ کھلاڑیوں میں جگہ پکی کر لی ہے۔ گف نے یہ میچ ۱۔۶، ۶۔۳، ۳۔۶؍ سے اپنے نام کیا۔
 عالمی نمبر۳؍ کوکو گف نے میچ کا آغاز انتہائی جارحانہ انداز میں کیا اور محض چند منٹوں میں ۰۔۵؍کی برتری حاصل کرنے کے بعد پہلا سیٹ ۱۔۶؍ سے جیت لیا۔ موچووا نے شاندار واپسی کی اور گف کی سروس بریک کرتے ہوئے یہ سیٹ ۳۔۶؍ سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں کے درمیان اب تک ہونے والے ۵؍ مقابلوں میں موچووا نے پہلی بار گف سے کوئی سیٹ جیتا۔تیسرے سیٹ میں گف نے اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور مسلسل ۱۲؍ پوائنٹس جیت کر ۱۔۴؍ کی برتری حاصل کی، جو آخر میں ان کی جیت کا سبب بنی۔


ریکارڈز کی بارش
۲۱؍سالہ کوکو گوف نے اس جیت کے ساتھ کئی اہم اعزازات اپنے نام کیے ۔ وہ ۱۹۹۳ء کے بعد میری جو فرنینڈز کے بعد پہلی امریکی خاتون ہیں جنہوں نے اتنی کم عمری میں مسلسل تین بار آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل تک رسائی  کی۔ گف اب مارٹینا ہنگس اور وینس ولیمز جیسے بڑے ناموں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں جنہوں نے مسلسل ۶؍سال تک کسی نہ کسی گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہو۔ یہ ان کے کریئر کا مجموعی طور پر دسواں   گرینڈ سلیم کوارٹر فائنل ہے۔  کوکو گف ۲۰۲۴ء  میں میلبورن  کے سیمی فائنل تک پہنچی تھیں جہاں انہیں آرینا سبالینکا سے شکست ہوئی تھی  جبکہ ۲۰۲۵ء میں انہیں پاؤلا بڈوسا نے کوارٹر فائنل میں روکا تھا۔ اس بار وہ خطاب جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:مونی رائے کے ساتھ ہریانہ میں دست درازی، ضعیف شیدائی نے زبردستی کی

لرنرٹین نے میدویدیف کو باہر کیا، کوارٹر فائنل میں زیوریو سے ٹکراؤ
میلبورن امریکی نوجوان کھلاڑی لرنر ٹین نے اتوار کو آسٹریلین اوپن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین بار کے فائنلسٹ ڈینیل  میدویدیف کو۴۔۶، ۰۔۶،۳۔۶؍سے شکست دے دی اور ٹورنامنٹ کے سب سے کم عمر مرد سنگلز کوارٹر فائنلسٹ بن گئے۔ ۲۰؍ سالہ ٹین نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلا سیٹ جیتنے کے بعد مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ انہوں نے صرف ایک گھنٹہ ۳۹؍ منٹ میں میچ اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھئے:رنجی ٹرافی: سرفراز کے بعد گیند بازی میں مشیرخان کا جلوہ، ممبئی کی ۹؍ وکٹ سے فتح

اب کوارٹر فائنل میں ٹین کا مقابلہ جرمنی کے الیگزینڈر زیوریوسے ہوگا، جنہوں نے فرانسسکو سیروُندولو کو سیدھے سیٹوں میں ہرایا۔ زیوریو پانچویں بار آسٹریلین اوپن کے آخری ۸؍ میں پہنچے ہیں اور اس سلسلے میں جرمنی کے لیجنڈ بورس بیکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK