• Thu, 29 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلین اوپن: سیمی فائنلز میں ’بگ فور‘ کا تاریخی مقابلہ

Updated: January 29, 2026, 6:24 PM IST | Melbourne

سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے مردوں کے زمرے میں جمعہ کا دن دھماکہ خیز مقابلوں کے نام رہے گا۔ سیمی فائنل کے لائن اپ نے شائقین ٹینس کے جوش و خروش کو انتہا پر پہنچا دیا ہے، جہاں ٹینس کی دنیا کے موجودہ ٹاپ فور سیڈز فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے۔

Australian Semi Finalist.Photo:INN
آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنلسٹ۔ تصویر:آئی این این

سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے مردوں کے زمرے میں جمعہ کا دن دھماکہ خیز مقابلوں کے نام رہے گا۔ سیمی فائنل کے لائن اپ نے شائقین ٹینس کے جوش و خروش کو انتہا پر پہنچا دیا ہے، جہاں ٹینس کی دنیا کے موجودہ ٹاپ فور سیڈز فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے۔
عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز اپنے پہلے آسٹریلین اوپن ٹائٹل کی تلاش میں پہلی بار اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔ ان کا مقابلہ گزشتہ سال کے فائنلسٹ الیگزینڈر زیوریو سے ہوگا۔  دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اب تک کا ریکارڈ۶۔۶؍ سے برابر ہے، جو اس مقابلے کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔  ہسپانوی اسٹار الکاراز نے بغیر کوئی سیٹ ہارے سیمی فائنل تک رسائی کی ہے۔ 
دوسرے سیمی فائنل میں ٹینس کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑی نوواک جوکووچ کا سامنا دو بار کے دفاعی چیمپئن یانک  سنر سے ہوگا۔۳۸؍سالہ جوکووچ اپنے ریکارڈ ۱۱؍ویں ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گے۔ لورنزو موسیٹی کے ریٹائرمنٹ کے بعد جوکووچ نے ۱۳؍ویں مرتبہ میلبورن کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ سنر کا مقصد جوکووچ کے مسلسل تین ٹائٹل جیتنے کے ریکارڈ کی برابری کرنا ہے۔
نئی نسل کے کھلاڑیوں (الکاراز اور سنر) کی بڑھتی ہوئی بالادستی پر گفتگو کرتے ہوئے نوواک جوکووچ نے واضح کیا کہ اگرچہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کے معیار کا احترام کرتے ہیں، لیکن وہ آسانی سے ہار ماننے والے نہیں۔ یہ ۲۰۱۹ء کے بعد پہلا موقع ہے کہ کسی گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل میں ٹاپ چار سیڈز (نمبر ۱، ۲، ۳ اور ۴) مدمقابل آ رہے ہیں، جو اس ٹورنامنٹ کو تاریخی بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ:ہندوستان خطاب کا سب سے بڑا دعویدار ہے: شاستری

انٹرنیشنل سیریز کا ہندوستان میں واپسی کا باضابطہ اعلان
انٹرنیشنل سیریز نے  ہندوستان میں اپنی واپسی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا ایڈیشن ۸؍ سے ۱۱؍ اکتوبر ۲۰۲۶ء تک بنگلورو کے پریسٹیج گولف شائر کلب میں کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل سیریز نے ۲۰۲۶ء کے اپنے ابتدائی نو ایونٹس کے شیڈول کا بھی اعلان کیا، جو عالمی سطح پر گولف کے اہم راستوں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں اور میجرز میں کوالیفکیشن کے مواقع کے ساتھ ساتھ لیو گولف لیگ تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی بڑھئے:دہلی ہائی کورٹ نے سمیر وانکھیڈے کی عرضی پر سماعت سے انکار کردیا

ہندوستان میں ۲۰۲۵ء میں ہونے والے ڈیبیو ایڈیشن کو زبردست کامیابی ملی تھی، جہاں امریکی اسٹار برائسن ڈیچیمبو سمیت کئی عالمی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس ایونٹ نے  ہندوستان میں عالمی معیار کے گولف کو نئی شناخت دی اور شائقین کی بڑی تعداد کو متوجہ کیا۔ انٹرنیشنل سیریز کے سربراہ راہل سنگھ نے کہا کہ  ہندوستان میں اس سیریز کی واپسی عالمی گولف میں ملک کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتی ہے اور شائقین کو ایک بار پھر عالمی سطح کے مقابلے دیکھنے کا موقع دے گی۔۲۰۲۶ء کے سیزن کا آغاز اپریل میں جاپان سے ہوگا، اس کے بعد سنگاپور، ویتنام اور مراکش میں مقابلے کھیلے جائیں گے۔ گرمیوں کے وقفے کے بعد اکتوبر میں سیریز  ہندوستان واپس آئے گی جبکہ نومبر میں چین اور سعودی عرب میں سیزن کا اختتام ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK