• Thu, 29 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امتیاز علی اور دلجیت دوسانجھ کی بلاعنوان فلم کی ریلیز تاریخ تبدیل

Updated: January 29, 2026, 8:36 PM IST | Mumbai

ہدایتکار امتیاز علی کی دلجیت دوسانجھ اور شروری کے ساتھ آنے والی نئی فلم کی ریلیز مؤخر کر دی گئی ہے۔ تازہ اعلان کے مطابق اب یہ فلم ۱۲؍ جون ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Imtiaz Ali and Diljit Dosanjh. Photo: INN
امتیاز علی اور دلجیت دوسانجھ۔ تصویر: آئی این این

ہدایتکار امتیاز علی کی دلجیت دوسانجھ اور شروری کے ساتھ آنے والی فلم کی ریلیز تاریخ ملتوی کردی گئی ہے۔ فلمساز کے حالیہ اعلان کے مطابق اب یہ فلم ۱۲؍ جون ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں دلجیت دوسانجھ، ویدانگ رائنا، نصیرالدین شاہ اور شروری مرکزی کردار میں ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نیٹ فلکس کی’’چمکیلا‘‘ کے بعد امتیاز علی اور دلجیت دوسانجھ دوسری مرتبہ ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: فرحان اختر فی الحال ’’ڈان ۳‘‘ نہیں بنائیں گے، توجہ ’’جی لے ذرا‘‘ پر مرکوز

ذرائع کے مطابق ’’یہ فلم اب پوسٹ پروڈکشن مرحلے میں ہے لیکن اب تک اس کا ٹائٹل حتمی نہیں ہوا ہے جبکہ یہ ۱۲؍ جون ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اسے اپلاس انٹرٹینمنٹ، ونڈو سیٹ فلمز اور موہت چودھری نے پروڈیوس کیا ہے۔‘‘ ذرائع نے مزید کہا کہ ’’امتیاز علی کے وژن کو زندہ کرنا شاندار ہے، خاص طورپر دلجیت دوسانجھ، ویدانگ رائنا، شروری اور نصیرالدین جیسے باکمال اداکاروں کے ساتھ۔ یہ فلم انسانی تعلق کی گہرائیوں کو تلاش کرتی ہے۔ اس موسیقی سحر انگیز ہے۔ یہ فلم نہ صرف امتیاز علی اور دلجیت دوسانجھ کو دوبارہ اکٹھا کرے گی بلکہ امتیاز علی کے چہیتے موسیقار اے آر رحمان اور نغمہ نگار ارشاد کامل بھی اس کا حصہ ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج، مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام

تینوں نے اس سے قبل ’’امر سنگھ چمکیلا‘‘، ’’تماشا‘‘، اور ’’راک اسٹار‘‘ جیسی فلموں کیلئے ساتھ کام کیا ہے۔ امتیاز علی اور دلجیت دوسانجھ نے آخری بار ’’امر سنگھ چمکیلا‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جو پنجاب کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فنکار امر سنگھ چمکیلا کی زندگی پر مبنی ایک سوانحی ڈراما ہے۔ اس فلم میں چمکیلا کی شہرت میں اضافہ، اس کے اشتعال انگیز دھنوں سے متعلق تنازعات، اور اس کے المناک قتل کا پتہ لگایا گیا۔ اس فلم میں دلجیت کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔ فلم میں پرینیتی چوپڑہ نے ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK