• Wed, 21 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلین اوپن :زینب سونمیز کی تاریخی پیش قدمی، تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

Updated: January 21, 2026, 6:09 PM IST | Melbourne

ترکی کی نوجوان ٹینس اسٹار زینب سونمیز نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ انہوں نے دوسرے راؤنڈ کے یکطرفہ مقابلے میں ہنگری کی اینا بونڈار کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر چھ ماہ کے دوران دوسری بار کسی گرینڈ سلیم کے تیسرے مرحلے میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

Zeynep Sonmez.Photo:INN
زینب سونمیز۔تصویر:آئی این این

 ترکی کی نوجوان ٹینس اسٹار زینب سونمیز نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ انہوں نے دوسرے راؤنڈ کے یکطرفہ مقابلے میں ہنگری کی اینا بونڈار کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر چھ ماہ کے دوران دوسری بار کسی گرینڈ سلیم کے تیسرے مرحلے میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ میلبورن  پارک کے کورٹ نمبر ۷؍ پر کھیلے گئے اس میچ میں دنیا کی ۱۱۲؍ ویں نمبر کی کھلاڑی زینب سونمیز نے بہترین کھیل پیش کیا۔ انہوں نے محض ۹۰؍ منٹ میں ۲۔۶، ۴۔۶؍ سے کامیابی سمیٹ کر شائقین کے دل جیت لیے۔
زینب، جنہوں نے اپنے پہلے میچ میں۱۱؍ویں سیڈ ایکٹرینا الیگزینڈرووا کو ہرا کر سب کو حیران کر دیا تھا، اب میلبورن  میں تیسرے راؤنڈ تک پہنچنے والی اپنے ملک کی پہلی خاتون کھلاڑی بھی بن گئی ہیں۔ میچ کے دوران میدان ترک  پرچموں سے بھرا ہوا تھا اور شائقین کے فلک شگاف نعروں نے زینب کا حوصلہ بڑھایا۔
 زینب نے میچ کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’مجھے ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے میں اپنے گھر (ترکی) میں کھیل رہی ہوں۔ شروع میں تھوڑی گھبرائی ہوئی تھی لیکن ترک عوام کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر میرا اعتماد بحال ہو گیا۔ شائقین اتنے پرجوش تھے کہ مجھے اپنے خیالات تک سنائی نہیں دے رہے تھے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ ترکیہ میں لوگ صبح۳؍ بجے جاگ کر ان کا میچ دیکھ رہے ہیں، جو ان کے لیے ایک بڑی تحریک ہے۔زینب سونمیز نے نہ صرف اپنے کھیل بلکہ اپنے اخلاق سے بھی سب کو متاثر کیا۔ اتوار کو کھیلے گئے ایک میچ کے دوران جبمیلبورن کی شدید گرمی کی وجہ سے ایک `بال گرل بے ہوش ہو گئی تھی، تو زینب نے فوری طور پر اس کی مدد کر کے سب کے دل جیت لیے تھے۔


تیسرے راؤنڈ میں زینب سونمیز کا مقابلہ قزاخستان کی یولیا پوتنسیوا سے ہوگا، جو عالمی رینکنگ میں ۹۴؍ویں نمبر پر ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جس فارم میں زینب اس وقت ہیں، وہ ٹورنامنٹ میں مزید بڑے اپ سیٹ کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:وراٹ کوہلی کو پچھاڑ کر ڈیرل مچل ایک بار پھر دنیا کے نمبر ون بلے باز بنے

میلبورن  اسٹارز کے سیم ہارپر بگ بیش لیگ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ  قرار
میلبورن  اسٹارز کے وکٹ کیپر بلے باز سیم ہارپر کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے حالیہ سیزن میں ٹاپ آرڈر میں شاندار بلے بازی اور غیر معمولی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ  منتخب کر لیا گیا ہے۔۲۹؍سالہ ہارپر کے لیے یہ سیزن سنگ میل ثابت ہوا۔ انہوں نے نہ صرف اپنا ۱۰۰؍واں بی بی ایل میچ کھیلا بلکہ اپنے نو سالہ طویل کریئر کی بہترین فارم کا مظاہرہ بھی کیا۔ ہوم اینڈ اوے سیزن کے دوران انہوں نے۸۳ء۶۱؍ کے  اوسط سے مجموعی طور پر ۳۷۱؍ رنز اسکور کیے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ  ۲۳ء۱۵۵؍ رہا، جس میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ  میں سڈنی سکسرز کے خلاف ان کی پہلی بی بی ایل سنچری اور دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:پی سی بی نے وینیو تنازع پر بنگلہ دیش کی حمایت کی ، آئی سی سی کو باقاعدہ خط لکھا


سیم ہارپر کو اس سے قبل ایک اہم ڈیل کے تحت میلبورن رینیگیڈز سے اسٹارز میں منتقل کیا گیا تھا، جس کے بدلے آسٹریلیائی اسپنر ایڈم زپا رینیگیڈز میں گئے تھے۔ گزشتہ ۸؍ سیزنز میں ان کی اوسط کبھی  ۳۶ء۲۵؍ سے زیادہ نہیں رہی تھی، لیکن اس بار انہوں نے اپنے کھیل سے سب کو حیران کر دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK