Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹیسٹ میں ہندوستان کیلئے سفید جرسی پہننے کا منتظر ہوں : اویس

Updated: July 14, 2024, 11:37 AM IST | Agency | Harare

ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز اویس خان نے کہا کہ وہ کرکٹ کے طویل فارمیٹ ٹیسٹ میں ہندوستانی ٹیم کے لئے سفید جرسی پہننے کے منتظر ہیں۔

Avesh Khan. Photo: INN
اویس خان۔ تصویر : آئی این این

ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز اویس خان نے کہا کہ وہ کرکٹ کے طویل فارمیٹ ٹیسٹ میں ہندوستانی ٹیم کے لئے سفید جرسی پہننے کے منتظر ہیں۔ اویس نے بی سی سی آئی ٹی وی کے ساتھ بات چیت میں کہا ’’میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے کافی پرجوش ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ واحد فارمیٹ ہے جہاں میں خود کو ثابت کر سکتا ہوں۔ میں نے دلیپ ٹرافی یا دیودھر ٹرافی میں اپنی ریاستی ٹیم (مدھیہ پردیش)، انڈیا اے کیلئے کھیلتے ہوئے گھریلو سطح پر خود کو ثابت بھی کیا ہے۔ ‘‘
 انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ بولر کی حیثیت سے بہتری اور کپتان کی مدد کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں ہر چیز میرے حق میں کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اگر کپتان کو کوئی ایسا متبادل مل جاتا ہے جو پاور پلے، مڈل اوورس اور ڈیتھ اوورس میں بولنگ کر سکے تو ایسی صورتحال میں متبادل میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ میں نے اپنی گیندبازی کو بھی بہت زیادہ متنوع بنانے کی کوشش کی ہے، جیسے میں نے لیگ کٹر کی پریکٹس کی ہے، جسے میں وائڈ لائن کے قریب ڈالتا ہوں۔ ‘‘
 انہوں نے مزید کہا ’’میں اس ایک موقع کا انتظار کر رہا ہوں۔ مجھے سرخ گیند سے گیند بازی کرنا پسند ہے۔ میں اپنے صوبے کے لئے کافی گیند بازی کرتا ہوں۔ میں نے ایک دن میں کئی بار ۲۰۔ ۲۰، ۲۵۔ ۲۵؍ اوورس کروائے ہیں۔ میں پورے سیزن میں ۳۰۰۔ ۳۵۰؍ اوورس ڈالتا ہوں۔ ‘‘
 انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران گمبھیر کے ساتھ اپنے تجربات کا اشتراک کرتے ہوئے اویس خان نے کہا ’’میں نے ان سے یہ سیکھا ہے کہ ہمیشہ مخالف ٹیم کو شکست دینے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ آپ کو ہمیشہ اپنا۱۰۰؍ فیصد دینا چاہئے۔ جب وہ لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) میں تھے تو وہ تھوڑی باتیں کیا کرتے تھے اورہمیں بتاتے تھے کہ میدان میں کیا کرنا ہے۔ وہ ہر کھلاڑی کو اس کا کردار سونپ تھے، وہ ایک ٹیم کے کوچ ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ہر شخص اپنا پورا تعاون دے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK