Updated: October 18, 2025, 12:46 PM IST
|
Agency
| Lahore
پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم اور تیز گیند باز نسیم شاہ ٹی ۔۲۰؍ فارمیٹ میں واپسی میں زیر غور ہیں کیونکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ۳؍ میچوں کی سیریز کیلئے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔
پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے گزشتہ سال نومبرمیں ٹی۔۲۰؍میچ کھیلا تھا. تصویر: آئی این این
پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم اور تیز گیند باز نسیم شاہ ٹی ۔۲۰؍ فارمیٹ میں واپسی میں زیر غور ہیں کیونکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ۳؍ میچوں کی سیریز کیلئے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔
سلیکشن کمیٹی کے ایک ذریعے نے تصدیق کی کہ تمام کھلاڑی فی الحال سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں اور کسی کو بھی خارج نہیں کیا گیا ہے۔ سابق کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ سمیت وہائٹ بال کے ریگولر کمیٹی کے ساتھ تنازع میں رہتے ہیں اور اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اگر ٹیم کو ان کی ضرورت ہو تو کسی کھلاڑی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔
اگر ۳۱؍سالہ بابر کو منتخب کیا گیا تو وہ ۲۰۲۴ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی سرزمین پر آخری میچ کھیلنے کے بعد سے ٹی ۔۲۰؍میں واپسی کریں گے۔ اس دوران نسیم شاہ نے آخری بار نومبر ۲۰۲۴ءمیں آسٹریلیا کے خلاف مختصر ترین فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ آئندہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں اور جنوبی افریقہ سیریز کے لیے بہترین دستیاب ٹیلنٹ کے ساتھ اسکواڈ کو تیار کیا جائے گا۔پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی وہائٹ بال سیریز کیلئے بھی تیاری کر رہا ہے اور ٹی ۔۲۰؍ اور ون ڈے دونوں میچوں کیلئے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کیوریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیریز کیلئےفلیٹ بیٹنگ ٹریک تیار کرنے سے گریز کریں۔