پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کیلئے پُرعزم ہیں۔
EPAPER
Updated: September 27, 2023, 11:20 AM IST | Agency | Lahore
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کیلئے پُرعزم ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کیلئے پُرعزم ہیں۔ منگل کو ورلڈ کپ سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے ایشیا کپ کی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کی غلطیوں سے سیکھا ہے، کوشش ہے کہ مستقبل میں غلطیاں نہ ہوں ، ہندوستان میں پہلی مرتبہ کھیلنے کا دباؤ نہیں ، بھرپور تیاری ہے، کوشش ہو گی اچھا کھیلیں، ورلڈ کپ جیت کر آئیں ، مڈل اوورس میں اچھا پرفارم نہیں کر پار ہے، نسیم شاہ کو مس کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ حالات کے بارے میں علم ہے، سابق کرکٹرس سے معلومات لینے کی کوشش کی ہے۔ میرے لئے اعزاز ہے کہ اس مرتبہ کپتان کی حیثیت سے کھیل رہا ہوں ، کوشش ہے کہ ہم جیت کر آئیں ۔ احمد آباد میں کھیلنے کیلئے پُرجوش ہوں ، بڑا ایونٹ ہیرو بننے کا ٹائم ہوتا ہے، سب کھلاڑیوں کیلئے ورلڈ کپ اہم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ہی لڑکوں کی وجہ سے ہم نمبر ون بنے ہیں ، ایشیا کپ کے دو میچ میں ہم اچھا نہیں کھیلے، ہر میچ میں مختلف غلطیاں ہوتی ہیں۔