• Mon, 24 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بیڈمنٹن : لکشیا سین نے جاپانی کھلاڑی کو ہراکر سیزن کا پہلا خطاب جیتا

Updated: November 24, 2025, 1:54 PM IST | Agency | Sydney

ہندوستان کے ٹاپ رینکنگ مرد سنگلز بیڈ منٹن کھلاڑ لکشیا سین نے اتوار کو یہاں۴؍لاکھ ۷۵؍ ہزار ڈالر انعامی آسٹریلین اوپن سپر ۵۰۰؍ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز فائنل میں جاپان کے یوشی تنکا کو شکست دے کر سیزن کا اپنا پہلا ٹائٹل جیت لیا اور اس طرح بین الاقوامی سرکٹ پر اپنے مشکل دور کا خاتمہ کیا۔

Indian badminton players can be seen happy with the Lakshya Sen trophy. Photo: INN
ہندوستان کے بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیا سین ٹرافی کے ساتھ خوش دیکھے جا سکتے ہیں۔ تصویر:آئی این این
ہندوستان کے ٹاپ رینکنگ مرد سنگلز بیڈ منٹن کھلاڑ لکشیا سین نے اتوار کو یہاں۴؍لاکھ ۷۵؍ ہزار ڈالر انعامی آسٹریلین اوپن سپر ۵۰۰؍ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز فائنل میں جاپان کے یوشی تنکا کو شکست دے کر سیزن کا اپنا پہلا ٹائٹل جیت لیا اور اس طرح بین الاقوامی سرکٹ پر اپنے مشکل دور کا خاتمہ کیا۔ پیرس اولمپکس میں چوتھے نمبر پر آنے کے بعد خراب دور سے گزرنے والے الموڑہ سے تعلق رکھنے والے ۲۴؍ سالہ سین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۲۶؍ سالہ اور چودہویں نمبر کے سین کوبی ڈبلیو ایف سپر ۵۰۰؍ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان کے عالمی نمبر ۲۶؍ یوشی تاناکا پر۱۵۔۲۱،۱۱۔۲۱؍ سے صرف ۳۸؍ منٹ میں جیت حاصل ہوئی۔ یہ دونوں شٹلرز کے درمیان پہلا مقابلہ تھا۔ لکشیا سین نے اتوار کو سڈنی میں آسٹریلین اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت کر اپنے کریئر کا چھٹا اور اس سال کا پہلا بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور خطاب اپنے نام کر لیا۔
سڈنی میں لکشیاسین کی یہ فتح گزشتہ سال دسمبر میں سید مودی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے بعد ان کا پہلا بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور ٹائٹل ہے۔ان کے کریئر میں ۲۰۱۹ءمیں ۲؍ سپر ۱۰۰؍ خطاب ڈچ اوپن اور سارلورلکس اوپن، ۲۰۲۲ءمیں انڈیا اوپن سپر ۵۰۰، اور ۲۰۲۳ء میں کینیڈا اوپن سپر ۵۰۰؍  شامل ہیں۔سین اس سال بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر خطاب جیتنے والے صرف دوسرے ہندوستانی کھلاڑی بھی بنے، جن سے پہلے آیوش شیٹی نے جون میں یو ایس اوپن سپر ۳۰۰؍ خطاب جیتا تھا۔
فائنل میں سین نے ابتدائی گیم میں مسلسل ۴؍ پوائنٹس بنا کر ۳۔۷؍کی برتری حاصل کی۔ تاناکا نے عارضی طور پر اسکور ۱۵۔۱۷؍کر لیا مگر ساتویں سیڈ کے  ہندوستانی کھلاڑی نے ۴؍ پوائنٹس کی  برتری لے کر گیم اپنے نام کر لیا۔ دوسرے گیم میں بھی یہی صورتحال رہی۔  لکشیاسین نے وقفہ تک ۶؍پوائنٹس کی برتری حاصل کی اور آخر تک مضبوط کھیل پیش کر کے شاندار فتح حاصل کی۔واضح رہے کہ لکشیا سین نے سیمی فائنل میں چاؤ ٹیئن چن کے خلاف۳؍ میچ پوائنٹس بچا کر جیت حاصل کی اور فائنل میں اپنا دبدبہ برقرار رکھا۔ کوارٹر فائنل میں سین نے ہم وطن آیوش شیٹی کو شکست دی تھی۔اس سال کے آغاز میں سین ہانگ کانگ اوپن میں رنر اپ رہے اور پچھلے ہفتے کوماموتو ماسٹرز سمیت ۲؍ سیمی فائنلز میں بھی کھیلے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK